دوسری سالگرہ اردو محفل جشن: پہچانیں

فہیم

لائبریرین
میں نے تو کہا تھا
کہ ایک ممبر صرف ایک ہی بار کوشش کرے

اور ایک ہی نام دے

باقی آپ کی مرضی :roll:
 
ماوراء

محفلین
ھمم ۔۔ بتائیے پھر یہ شعر کس کے لئے ہو سکتا ہے ؟
سادگی و پرکاری بے خودی و ہوشیاری
حسن کو تغافل میں جراءت آزما پایا ۔۔

(نوٹ : صرف صنف نازک کو مد نظر رکھا جائے۔۔ ) :)

کہنا تو میں نے اپنا تھا۔ لیکن نہیں کہتی۔:p تم شاید حجاب کے بارے میں کہہ رہی ہو؟؟
 
سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی ۔۔ فہیم ۔۔ ماوراء آپ سب کے تکے غلط ہیں ۔۔

شگفتہ نے صحیح نام لکھا ہے ۔۔۔ جویریہ کے لئے ہی لکھا تھا ۔۔

شگفتہ اس بار انعام آپ کی طرف سے آپ کو ہی ۔۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
چلو یہ لو پھر ڈھونڈو :

کبھی دشمنوں نے دُکھادیا، کبھی دوستوں نے رلادیا
رہا پھر بھی زندہ یہ مرحبا، دلِ لاجواب کو کیا کروں
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔ فہیم ۔۔ ماوراء آپ سب کے تکے غلط ہیں ۔۔

شگفتہ نے صحیح نام لکھا ہے ۔۔۔ جویریہ کے لئے ہی لکھا تھا ۔۔

شگفتہ اس بار انعام آپ کی طرف سے آپ کو ہی ۔۔۔۔:)

واؤ۔۔۔۔۔ سارہ غالب کے اتنے خوبصورت شعر کو مجھ سے منسوب کرنے کے لیے شکریہ۔ مگر کہاں میں اور کہاں غالب کا یہ لازوال شعر، کہیں غالب کی روح ناراض نہ جائے مجھ سے۔
 
جیہ

لائبریرین
معذرت ۔ شگفتہ کا شکریہ آدا کرنا بھول گئی۔ شکریہ شگفتہ آپ نے میرا نام لیا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ

نہ معذرت اور نہ ہی شکریہ۔۔۔بلکہ مجھے خوشی ہو رہی کہ خیال درست نکلا۔۔۔سارہ نے خوب انتخاب کیا۔۔۔ خوش رہیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔ فہیم ۔۔ ماوراء آپ سب کے تکے غلط ہیں ۔۔

شگفتہ نے صحیح نام لکھا ہے ۔۔۔ جویریہ کے لئے ہی لکھا تھا ۔۔

شگفتہ اس بار انعام آپ کی طرف سے آپ کو ہی ۔۔۔۔:)

سارہ

انعام بھی میری طرف سے۔۔۔ یہ کیا بات۔۔۔ :) نہیں نہیں یہ انعام آپ دینا مجھے :) اور خوب انتخاب کیا جویریہ کے لئے ۔
 
Top