اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھائی ۔۔۔
پکڑادیں کسی بڈھے کا ہاتھ ان کے ہاتھ۔۔۔
لے جائے وہ انہیں دور کہیں اپنے ساتھ۔۔۔
تاکہ ہم سب لے سکیں سکون کا باتھ!!!
بھائی کیوں پکڑائیں کسی کے ہاتھ میں ہمارا ہاتھ۔۔۔ ہم خود پکڑ لیں گے نا لاٹھی بن کر۔
دووور ۔۔۔ کتنی دوووور بھلا؟ چاند کے پار تو نہیں نا؟ ہمیں ابھی بہت سارے کام نمٹانے ہیں زمین پر۔

کہیں لے ہی نہ لیں سکون کا باتھ۔۔۔۔
لیکن جس دھڑلے سے آپ ہمارا ہاتھ کسی کے ہاتھوں میں دینے پہ تُلے ہوئے ہیں لگتا ہے خلیل بھائی کی نہاری والی دیگ سے ہی سب کو نمٹا دیں گے۔

لیکن جو مرضی کہتے رہیں ہم یہیں ہیں تمام لڑیوں پر سوار۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بھائی ۔۔۔
پکڑادیں کسی بڈھے کا ہاتھ ان کے ہاتھ۔۔۔
لے جائے وہ انہیں دور کہیں اپنے ساتھ۔۔۔
تاکہ ہم سب لے سکیں سکون کا باتھ!!!
گل بہن کہتی ہیں کہ اردو محفل ان کا میکہ ہے ۔ اب آپا سے کہتے ہیں وہی کوئی اچھا سا رشتہ دیکھیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل بہن کہتی ہیں کہ اردو محفل ان کا میکہ ہے ۔ اب آپا سے کہتے ہیں وہی کوئی اچھا سا رشتہ دیکھیں
ہاں تو کیا غلط کہا ہم نے۔۔۔ اب بھی یہی کہتے ہیں۔
لیکن غلط مقام چنا ہے آپ نے ۔۔۔ مشاعرہ والی لڑی ہے بھائی۔۔۔ ہمارے سموسے پیش کرنے سے پہلے ہی آنے والی ادھر اُدھر کر دی گئیں تو کیا ہو گا۔ :ROFLMAO:
 
تمام معزز شعرائے کرام سے گزارش ہے کہ نلی کی ل پر جب تک تشدید نہ ہو، اصل کراچی والی نہاری کا ٹیسٹ نہیں آئے گا ... براہ مہربانی اس پہلو پر بھی غور فرمائیں. جزاک اللہ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
تمام معزز شعرائے کرام سے گزارش ہے کہ نلی کی ل پر جب تک تشدید نہ ہو، اصل کراچی والی نہاری کا ٹیسٹ نہیں آئے گا ... براہ مہربانی اس پہلو پر بھی غور فرمائیں. جزاک اللہ :)
اس کا تو خاص التزام کیا گیا ہے احسن بھائی ۔ آپ سرسری گزر گئے ۔
ملاحظہ فرمائیے ۔
آداب و علم کو رکھوں فی الفور طاق میں
نلّی کو ٹھوک دے جو تو میری طباق میں
میرے لیے بھی کہنا ذرا صابرہ امین
ہلکان ہوں نہاری کے کب سے فراق میں
 

صابرہ امین

لائبریرین
اگر آپ ہمارا نام لے لیتے تو ہم مارے خوشی کے نہاری آپ کے گھر ڈلیور کرادیتے۔۔۔
خیر اب کیا ہوسکتا ہے۔۔۔
نکل گیا تیر کمان سے۔۔۔
تقدیر کے کاموں پہ کون غالب آسکتا ہے؟؟؟
:whew::whew::whew:
آپ ناحق معصوم گُلِ یاسمیں کی کھنچائی میں مصروف تھے۔ ان کی آہ لگ گئی ہو گی۔ :D
 
آئیں گے اور کچھ بھی کھالیں گے
کاش قسمت میں بس نہاری ہو
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے:D

ہم ہو ئے، تُم ہوئے کہ میر ہوئے
اس نہاری کے سب اسیر ہوئے
اپنے احسن سمیع راحل بھی
بس اسی راہ کے فقیر ہوئے​
 

صابرہ امین

لائبریرین
آئیں گے اور کچھ بھی کھالیں گے
کاش قسمت میں بس نہاری ہو
ہم ہو ئے، تُم ہوئے کہ میر ہوئے
اس نہاری کے سب اسیر ہوئے
اپنے احسن سمیع راحل بھی
بس اسی راہ کے فقیر ہوئے​
اب ظہیر بھائی اور استاد محترم رہ گئے ہیں۔ ان کو بھی شامل کیجیےاصلاح سخن کا پورا زمرہ شامل ہو جائے گا۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
نہیں نہیں آپا ہم نہیں کسی کو آہ دیتے۔۔۔ کبھی بھی نہیں۔ اور انھیں تو کسی قیمت پر نہیں۔
جھگڑیں گے پھر کس سے۔۔۔۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بد دعا دی جاتی ہے۔ آہ ستانے ہر خود ہی نکل جاتی ہے۔ یہ بد دعا سے زیا دہ خطرناک ہوتی ہے۔
ڈریں نہیں سید عمران بھائی کی سینس آف ہیومر ڈاڈی تگڑی ہے تبھی کہہ دیا ورنہ کبھی نہ کہتے ۔ :D
 
Top