اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بد دعا دی جاتی ہے۔ آہ ستانے ہر خود ہی نکل جاتی ہے۔ یہ بد دعا سے زیا دہ خطرناک ہوتی ہے۔
ڈریں نہیں سید عمران بھائی کی سینس آف ہیومر ڈاڈی تگڑی ہے تبھی کہہ دیا ورنہ کبھی نہ کہتے ۔ :D
اس کے باوجود ہمارا جواب "نفی " ہے۔ نہ کسی کے لئے اور نہ ان کے لئے۔۔۔۔ کبھی بھی نہیں۔
ہاں جی ان کی ڈاہڈی تگڑی سینس آف ہیومر ہمارے لئے ستر سالہ جوان کی تلاش میں ہے اب :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: حد ہو گئی ۔۔
 
صابرہ امین

بہت اچھی بات ہے ۔ ہاں مگر ان کی باتوں پر بھی دھیان ضرور دیجیے۔ وہ ایک نیک انسان ہیں۔ اصل دوست تو وہی ہوتا ہے جو ہمیں ہمارے عیبوں اور خامیوں سے آگاہ کرے۔ (طریقہ کار کیا ہونا چاہئے یہ ایک الگ ہی بحث ہے)۔ آپ با صلاحیت ہیں اس میں کیا شک ہے۔ بہت تیز ٹائپ کرتی ہیں۔ شمشاد بھیا کا ایک اور ریکارڈ ہے بہت ساری کتابیں ٹائپ کرنے کا۔ آپ اس کو توڑنے کی کوششوں میں لگ جائیے۔ جب ہم پانچ یا دس صفحات ٹائپ کرتے تھے تو وہ پجیس تیس آرام سے کر لیتے تھے۔ کئی کتابیں انہوں نے ٹائپ کیں۔ اگر آپ اس میں تندہی سے لگ جائیں تو یہ آپ کا آئندہ نسلوں پر احسان ہو گا۔ سوچیے گا گل۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے ۔ ہاں مگر ان کی باتوں پر بھی دھیان ضرور دیجیے۔ وہ ایک نیک انسان ہیں۔
ہاں نا دے تو رہے ہیں دھیان صابرہ آپا۔ ذرا آسان لفظوں میں بتائیے کہ اور کس بات پر ضرور دھیان دیں؟
اصل دوست تو وہی ہوتا ہے جو ہمیں ہمارے عیبوں اور خامیوں سے آگاہ کرے۔
جی جی بالکل۔۔۔ ہمارے لئے تو وہ استاد بھی ہیں ہمارے۔
آپ با صلاحیت ہیں اس میں کیا شک ہے۔ بہت تیز ٹائپ کرتی ہیں۔
وہ تو ہے۔۔۔ اس میں ہمیں بھی کوئی شک نہیں آپا۔
شمشاد بھیا کا ایک اور ریکارڈ ہے بہت ساری کتابیں ٹائپ کرنے کا۔ آپ اس کو توڑنے کی کوششوں میں لگ جائیے۔
ایک دم سے شمشاد بھیا ؟؟؟ ٹھیک ہے۔۔۔ حالانکہ ہمیں توڑ پھوڑ اچھی نہیں لگتی۔
کئی کتابیں انہوں نے ٹائپ کیں۔ اگر آپ اس میں تندہی سے لگ جائیں تو یہ آپ کا آئندہ نسلوں پر احسان ہو گا۔
ہم تو آل ریڈی لگے ہوئے ہیں۔ فورم جوائن کرنے کے ایک ہفتے بعد سے۔ اور شاید کم وقت میں زیادہ صفحات ٹائپ بھی کر چکے ہیں۔ ابھی بھی ایک کتاب شروع کر رکھی ہے۔

کیا سوچیں؟
یہ سوچیں کہ آپ کو سمجھ آئی کہ ستر سالہ جوان کس لئے تلاش کیا جا رہا ہے۔۔۔ ہم تو نہیں بتائیں گے۔ ہمیں شرم آ رہی اب۔ محمد عبدالرؤوف بھائی بھی ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ان سے پوچھ لیجئیے۔ اور پھر بتائیے کہ جو مراسلہ آپ نے لکھا، یہی لکھنا تھا نا۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میں سسرال نہیں جاؤں گی ڈولی رکھ دو کہارو
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جن کے نام کی بجائے سٹارز نظر آ رہے ہیں۔۔۔ وہ کون سے والے بھائی ہیں؟
میں نے بعد میں دیکھا تھا کہ میرے نام کے آگے ایسٹرک (ستارے) آرہے تھے ۔
شاید اس لیے کہ میں نے نام اردو میں تائپ کیا تھا جو میرے پاس اردو میں ہی دکھائی دے رہا تھا ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں نے بعد میں دیکھا تھا کہ میرے نام کے آگے ایسٹرک (ستارے) آرہے تھے ۔
شاید اس لیے کہ میں نے نام اردو میں تائپ کیا تھا جو میرے پاس اردو میں ہی دکھائی دے رہا تھا ۔
تارے زمین پر اتر آئے تھے۔۔۔۔ مشاعرہ میں شامل ہونے کو۔
 
زیک

مسافر
میں نے بعد میں دیکھا تھا کہ میرے نام کے آگے ایسٹرک (ستارے) آرہے تھے ۔
شاید اس لیے کہ میں نے نام اردو میں تائپ کیا تھا جو میرے پاس اردو میں ہی دکھائی دے رہا تھا ۔
میں تو یہ سمجھا تھا کہ کوئی خطرناک قسم کا نام رکھا ہو گا جو سنسر ہو گیا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھو تو ذرا !!!
اردو کے ساتھ تعصب نہ ہوا یہ تو ؟؟؟
ہم چپ ہیں۔۔۔ ہم چپ رہیں گے۔۔۔
اشارہ سمجھئیے بھائی کیونکہ بول کر ہمیں ایک ریڈ کراس اور نہیں لینا۔
آپ کے اور ہمارے خیالات کبھی مختلف ہوئے ہیں کیا جو اب ہوں گے۔ :ROFLMAO:
 
زیک

مسافر
دیکھو تو ذرا !!!
اردو کے ساتھ تعصب نہ ہوا یہ تو ؟؟؟
یہ تو اردو والوں کی کمزوری ہے کہ آج بھی ایسے سافٹویر موجود ہیں جہاں اردو کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے۔ یہ بھی غور کریں کہ ڈوؤلنگو میں کلنگان موجود ہے لیکن اردو نہیں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہاں نا دے تو رہے ہیں دھیان صابرہ آپا۔ ذرا آسان لفظوں میں بتائیے کہ اور کس بات پر ضرور دھیان دیں؟

جی جی بالکل۔۔۔ ہمارے لئے تو وہ استاد بھی ہیں ہمارے۔

وہ تو ہے۔۔۔ اس میں ہمیں بھی کوئی شک نہیں آپا۔

ایک دم سے شمشاد بھیا ؟؟؟ ٹھیک ہے۔۔۔ حالانکہ ہمیں توڑ پھوڑ اچھی نہیں لگتی۔

ہم تو آل ریڈی لگے ہوئے ہیں۔ فورم جوائن کرنے کے ایک ہفتے بعد سے۔ اور شاید کم وقت میں زیادہ صفحات ٹائپ بھی کر چکے ہیں۔ ابھی بھی ایک کتاب شروع کر رکھی ہے۔

کیا سوچیں؟
یہ سوچیں کہ آپ کو سمجھ آئی کہ ستر سالہ جوان کس لئے تلاش کیا جا رہا ہے۔۔۔ ہم تو نہیں بتائیں گے۔ ہمیں شرم آ رہی اب۔ محمد عبدالرؤوف بھائی بھی ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ان سے پوچھ لیجئیے۔ اور پھر بتائیے کہ جو مراسلہ آپ نے لکھا، یہی لکھنا تھا نا۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میں سسرال نہیں جاؤں گی ڈولی رکھ دو کہارو
مذاق کی باتوں کو سنجیدہ کیوں لیتی ہیں بھئی۔ :D
بس اب اللہ سے دعا کیجیے کہ آپ کو سب کچھ جلدی سمجھ آ جائے اور پھر جو دل و دماغ کہیں وہ کیجیے ۔ :redrose::redrose::redrose:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مذاق کی باتوں کو سنجیدہ کیوں لیتی ہیں بھئی۔ :D
بس اب اللہ سے دعا کیجیے کہ آپ کو سب کچھ جلدی سمجھ آ جائے اور پھر جو دل و دماغ کہیں وہ کیجیے ۔ :redrose::redrose::redrose:
نہیں سنجیدہ کچھ نہیں لیتے لیکن جواب تو دیجئیے نا کہ بات کچھ ہو رہی تھی۔۔۔ پھر ایک دم سے شمشاد بھائی کا ذکر۔۔
کچھ تو معلوم ہو تا کہ اللہ سے دعا کر سکیں نا۔ :D
 
صابرہ امین

لائبریرین
نہیں سنجیدہ کچھ نہیں لیتے لیکن جواب تو دیجئیے نا کہ بات کچھ ہو رہی تھی۔۔۔ پھر ایک دم سے شمشاد بھائی کا ذکر۔۔
کچھ تو معلوم ہو تا کہ اللہ سے دعا کر سکیں نا۔ :D
کیونکہ وہ بھی آپ جتنا تیز ٹائپ کرتے تھے اس لیے ۔ یہ کامن فیکٹر تھا اس لیے وہ یاد آئے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یعنی آپ کی تمام باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔:D
ظہیراحمدظہیر بھائی نہایت سنجیدہ انسان ہیں۔ آپ نے شاید ان کی لکھی کسیری حلوے کی ترکیب نہیں پڑھی۔ اس حلوے کی خاص بات یہ ہے کہ دسیوں محفلین آج تک پنساریوں کی دکانوں کے چکر کاٹتے نظر آتے ہیں!
مذاق میں صرف منگل اور اتوار کو کرتا ہوں ۔ سنجیدہ باتیں پیر اور جمعرات کو سارا دن اور جمعہ کو سہ پہرتین بجے سے رات آٹھ بجے تک ۔ باقی کے پانچ دنوں میں شعر و شاعری پر تبصرہ وغیرہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مذاق میں صرف منگل اور اتوار کو کرتا ہوں ۔ سنجیدہ باتیں پیر اور جمعرات کو سارا دن اور جمعہ کو سہ پہرتین بجے سے رات آٹھ بجے تک ۔ باقی کے پانچ دنوں میں شعر و شاعری پر تبصرہ وغیرہ۔
باقی تو صرف بدھ بچا نا؟؟؟
 
Top