اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ محمد بلال اعظم واہ۔۔۔ شاندار۔۔۔
کیا ہی خوبصورت کلام ہے منے تمہارا۔۔۔ ماشاءاللہ ۔۔ سدا خوش رہو۔۔۔

ممنون ہوں میں تیرا کہ تُو نے اے جانِ جاں
لاچار کر دیا، مجھے پاگل نہیں کیا
روئے ترے فراق میں، پر حوصلہ تو دیکھ
ہم نے تجھے بھلا دیا، قائل نہیں کیا

اور تمہارے اس شعر سے مجھے وصی شاہ یاد آگئے۔۔۔ :p
رنگِ حنا چمکے گا جب اِن ریشمی ہاتھوں میں
دیکھنا تب تم اِن ہاتھوں میں، مَیں یاد آؤں گا

واہ واہ۔۔۔
ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنا
لہجوں میں اتر آئے گی تفضیلِ تمنا

ایسا بُتِ کافر ہے کہ دیکھا نہیں مڑ کر
ہر چند کہ ہوتی رہی تعلیلِ تمنا

کیا ہی کہنے منے۔۔۔ کمال کر دیا یار۔۔۔

یار۔ ایک راز کی بات ہوجائے۔۔۔۔ وہ ٹماٹر اور انڈے تو بکے ہی نہیں۔۔۔۔ اب نقصان میں حصہ دار بن جاؤ۔ دیکھ دوست نہیں۔۔ :p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
شکریہ بلال
میں نے روتے ہوئے ہی لکھی تھی ! شاعری اسی لئے پسند ہے مجھے کہ درد کو کہہ دینے کے لئے لفظوں کی ترتیب بدل جاتی ہے ، کسی لمحے کی کیفیت کو پرو کو موتی بنا دئیے جاتے ہیں ۔ کہنے کو اس میں کچھ نہیں تھا سوائے چند سادہ اور عام لفظوں اور وزن کے ۔ مگر کہنے والے کا تو سب کچھ کہے میں ہی ہوتا ہے !
متفق
سچا شعر خود بولتا ہے کہ لکھنے والے نے اسے خالص سمجھ کے کہا یا زبردستی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جب حشرکا دن ہو، تریؐ قربت ہو میسر
ہم خاک نشینوں کی بس اتنی سی دعا ہے
مصلوب کرو، سنگِ ملامت مجھے مارو
لوگو! مجھے اِس عہد کا منصور بنا دو
مدھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنا

بہت اعلی، محمد بلال اعظم!
بہت نوازش محترم
بہت شکریہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
منتظمین مشاعرہ کیلئے دلی مبارکباد اور تمام شعراء اور حاضرین مجلس کیلئے تحیات و آداب
السلام و علیکُم و رحمتہ اللہ تعالیٰ و باراکاتہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ محمد بلال اعظم واہ۔۔۔ شاندار۔۔۔
کیا ہی خوبصورت کلام ہے منے تمہارا۔۔۔ ماشاءاللہ ۔۔ سدا خوش رہو۔۔۔

ممنون ہوں میں تیرا کہ تُو نے اے جانِ جاں
لاچار کر دیا، مجھے پاگل نہیں کیا
روئے ترے فراق میں، پر حوصلہ تو دیکھ
ہم نے تجھے بھلا دیا، قائل نہیں کیا

واہ واہ۔۔۔
ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنا
لہجوں میں اتر آئے گی تفضیلِ تمنا

ایسا بُتِ کافر ہے کہ دیکھا نہیں مڑ کر
ہر چند کہ ہوتی رہی تعلیلِ تمنا

کیا ہی کہنے منے۔۔۔ کمال کر دیا یار۔۔۔
شکریہ نین بھیا
ممنون ہوں
سلامت رہیے

اور تمہارے اس شعر سے مجھے وصی شاہ یاد آگئے۔۔۔ :p
رنگِ حنا چمکے گا جب اِن ریشمی ہاتھوں میں
دیکھنا تب تم اِن ہاتھوں میں، مَیں یاد آؤں گا
ایک مزے کی بات بتاؤں کہ یہ تک بندی تھی، جو آج سے چار پانچ سال پہلے کہی تھی، پھر اب کچھ عرصہ پہلے اسے بحر میں ڈھالا۔ اُس وقت یہ غزل میں نے وصی شاہ سے متاثر ہو کے ہی لکھی تھی۔ مجھے خود بھی اپنے ذوق پہ حیرت ہوتی ہے اب۔ ہاہاہا
؛)

یار۔ ایک راز کی بات ہوجائے۔۔۔۔ وہ ٹماٹر اور انڈے تو بکے ہی نہیں۔۔۔۔ اب نقصان میں حصہ دار بن جاؤ۔ دیکھ دوست نہیں۔۔ :p
قبلہ آپ حکم کریں
ہم تو یاروں کے یار ٹھہرے
ورنہ اگر کہیں تو اگلے مشاعرے تک سٹاک کر لیتے ہیں۔
:)
 
تھام کر دستِ صبا خوابِ عدم ہوتی ہے
گُلفروشوں کے بدن میں نہیں بستی خوشبو

میں دکھاوے کی محبت کا نہیں ہوں قائل
میں لگاتا نہیں اظہار کی سستی خوشبو

واہ واہ کیا خوب ہے جناب محمد احمد
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ نین بھیا
ممنون ہوں
سلامت رہیے
:)

ایک مزے کی بات بتاؤں کہ یہ تک بندی تھی، جو آج سے چار پانچ سال پہلے کہی تھی، پھر اب کچھ عرصہ پہلے اسے بحر میں ڈھالا۔ اُس وقت یہ غزل میں نے وصی شاہ سے متاثر ہو کے ہی لکھی تھی۔ مجھے خود بھی اپنے ذوق پہ حیرت ہوتی ہے اب۔ ہاہاہا
؛)
وصی شاہ کو پسند کرنا کچھ ایسا بھی برا نہیں۔ تمہاری یونیورسٹی کے دور کی عمر ہے۔ لڑکیوں سے گپ شپ کا بہانہ رہے گا کہ جس طرح کے اہل ذوق موجود ہیں۔ اگر وصی شاہ کے اشعار نہ یاد ہوئے تو سناؤ گے کیا۔۔۔ :)

قبلہ آپ حکم کریں
ہم تو یاروں کے یار ٹھہرے
ورنہ اگر کہیں تو اگلے مشاعرے تک سٹاک کر لیتے ہیں۔
:)
نہیں یارا۔۔۔ مجھے خبر ملی ہے کہ ابھی اور شاعر بھی آنے ہیں۔۔۔ شاید کہیں داؤ چل ہی جائے۔۔۔ :p
 
Top