اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

نیرنگ خیال

لائبریرین
سلمان حمید ۔۔ بہت خوبصورت کلام پیش کیا۔۔۔

پرانی کے نام پر قبل مسیح کی شاعری پیش کی ہے۔۔۔ لیکن سدا بہار و اعلیٰ
تری سوچوں سے میری شام پھر محظوظ ہوتی ہے
کوئی اندر سے ہنستا ہے کہ تو پھر ہار جائے گا

وہ ملک الموت بیٹھا ہے کسی کی تاک میں دیکھو
اور اب کی بار سنگ اس کے ترا بیمار جائے گا

وحشتوں کا موسم تو ٹھہر سا گیا ہے اب
سبز رنگ اڑتے ہی زرد نے جگہ لے لی

اعلیٰ ۔۔۔ بہت سی داد حاضر ہے دوست :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
محترم عمران شناور صاحب۔ نہایت دلفریب کلام ہے آپ کا۔ شاندار اور پرلطف۔ داد حاضر ہے۔

سمندر میں ہوا طوفان برپا
سفینے آئے زیرِ آب میرے

خلا میں‌ غور سے دیکھوں
تو اک تصویر بنتی ہے
اور اس تصویر کا چہرہ
ترے چہرے سے ملتا ہے
وہی آنکھیں‘ وہی رنگت
وہی ہیں‌ خال و خد سارے
مری آنکھوں سے دیکھو تو
تجھے اس عکس کے چہرے پہ
اک تل بھی دکھائی دے
جو بالکل تیرے چہرے پہ
سجے اُس تل کے جیسا ہے
جو گہرا ہے
بہت گہرا
سمندر سے بھی گہرا ہے
کہ اس گہرائی میں اکثر
شناور ڈوب جاتا ہے

واہ کیا کہنے۔۔۔ شناور ڈوب جاتا ہے۔۔۔ اعلیٰ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہمارے دور میں پانچ کو ایک میسر نہ تھی۔ اور وہاں ایک تین کی اوسط چل رہی ہے۔۔۔ یہ تو جیلسی بنتی ہے۔۔۔ :p
قبلہ آپ جانتے ہی ہیں کہ ایک کو سنبھالنا ہی بہت مشکل ہے اور پھر تین تو یک نہ شد دو شد تین شد:D
میرے حق میں دعا کیجیے کہ اللہ اس امتحان میں کامیاب کرے۔
;)

جیلسی سے مجھے جون ایلیا یاد آ گئے
کیا تکلف کریں یہ کہنے میں
جو بھی خوش ہے، ہم اُس سے جلتے ہیں
:)
 

سلمان حمید

محفلین
سلمان حمید ۔۔ بہت خوبصورت کلام پیش کیا۔۔۔

پرانی کے نام پر قبل مسیح کی شاعری پیش کی ہے۔۔۔ لیکن سدا بہار و اعلیٰ
تری سوچوں سے میری شام پھر محظوظ ہوتی ہے
کوئی اندر سے ہنستا ہے کہ تو پھر ہار جائے گا

وہ ملک الموت بیٹھا ہے کسی کی تاک میں دیکھو
اور اب کی بار سنگ اس کے ترا بیمار جائے گا

وحشتوں کا موسم تو ٹھہر سا گیا ہے اب
سبز رنگ اڑتے ہی زرد نے جگہ لے لی

اعلیٰ ۔۔۔ بہت سی داد حاضر ہے دوست :)
تیری مہربانی ہے دوست کہ تو نے میری قبل مسیح کی شاعری کو سدا بہار سمجھا اور تعریف بھی کی. شکریہ:biggrin::)
 
تیری مہربانی ہے دوست کہ تو نے میری قبل مسیح کی شاعری کو سدا بہار سمجھا اور تعریف بھی کی. شکریہ:biggrin::)
مگر یہاں ایک اور مسئلہ پیدا ہو گیا ہے! آپ میں سے سقراط کون ہے، افلاطون کون ہے، اور ارسطو ۔۔۔ اس کا تو خیر بعد میں دیکھیں گے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
قبلہ آپ جانتے ہی ہیں کہ ایک کو سنبھالنا ہی بہت مشکل ہے اور پھر تین تو یک نہ شد دو شد تین شد:D
میرے حق میں دعا کیجیے کہ اللہ اس امتحان میں کامیاب کرے۔
;)

جیلسی سے مجھے جون ایلیا یاد آ گئے
کیا تکلف کریں یہ کہنے میں
جو بھی خوش ہے، ہم اُس سے جلتے ہیں
:)
اللہ کرے تمہارے سوا
اسے تمام شاعروں سے انسیت ہو
 
محمد حفیظ الرحمٰن

بچھڑنے کی کہانی کیسے کہتے
زمانے بھر میں ہوتی جگ ہنسائی

خزاں کے دن بہت کم رہ گئے ہیں
صبا چپکے سے یہ پیغام لائی

چڑ چڑی غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چڑچڑی کیوں؟
اوج پہ ہو قسمت کا ستارہ ایسے سکندر تُم بھی نہیں
تیر چلیں جو بیچ بھنور کچھ ایسے شناور تُم بھی نہیں
مجھ کو ہے معلوم کہ میں ہوں اِک معمولی جوئے کم آب
جس میں گریں دریاؤں کے دھارے ، ایسا سمندر تُم بھی نہیں

قیس ہو فرہاد کہ وامق ، سب کی منزل عشق ہی تھی
میں جو نہیں ہوں ان کا مقلّد، اس رستے پر تُم بھی نہیں

جو خود دلیلِ مجسّم بنا ہوا آئے
دلیل لاؤں کہاں سے میں اس کی رد کے لیے
 

محمداحمد

لائبریرین
اب تک مشاعرے میں بہت خوب کلام سننے کو ملا ہے اور کلام سننے کا لطف بھی آیا۔

یوں تو ہم فراخی ء فرصت کے فراہم ہوتے ہی حسبِ خواہش سب کے کلام پر فرداً فرداً ہدیہء تحسین پیش کریں گے تاہم تب تک سب احباب عمدہ کلام پیش کرنے پر ہماری جانب سے ڈھیروں داد و مبارکباد قبول کریں۔
 
جناب آصف شفیع

ہم نے اک زندگی گزاری ہے
تم تو آئے ہو اب محبت میں
خامشی ہی زبان ہوتی ہے
بولتے کب ہیں لب محبت میں
آگہی کے جہان کھلتے ہیں
چوٹ لگتی ہے جب محبت میں
نہ جانے کس لیے لمحوں کا بوجھ ڈھوتے ہیں
یہ جانتے ہیں کہ اک دن تو مر ہی جانا ہے
بہت حسین ہے تو بھی اے پھول سی خواہش
ہوا کے ساتھ تجھے بھی بکھر ہی جانا ہے
میں خواب دیکھتا ہوں اور شعر کہتا ہوں
ہنروروں نے اسے بھی ہنر ہی جانا ہے


سراپا انتخاب !!!
 
داد کا شکریہ ۔ ساتھیو بد قسمتی سے میرے لیپ ٹاپ میں اردو تحریر کے ساتھ مسائل ہیں لہذا اس لیپ ٹاپ سے لکھنا مشکل سا ہو گیا ہے ۔ چھوٹی بیگم کو میکے چھوڑ کر آیا ہوں لہذا ان کا لیپ ٹاپ استعمال نہیں ہو سکتا ۔ بڑی بیگم پاکستان میں ہیں وہاں کا کمپیوٹر استعمال کرنا سوال ہی نہیں اٹھتا ۔ لہذا جواب دینے میں سستی کو مجبوری سمجھ کر فراموش کردینا
 
تمہیں سے ملتے ہیں یُوں ٹُوٹ کر وگرنہ ہم
خُود اپنے آپ سے ایسے ملا نہیں کرتے

بُتوں کی ہوگی یہ خُوبی کہ چُپ کئے بیٹھیں
ہمارے علم میں ایسا خُدا نہیں کرتے

- عظیم

بہت خوب محترم عظیم صاحب۔ 'ہمارے علم میں ایسا خدا نہیں کرتے'، کیا کہنے۔
 
Top