اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
ایک جوکر نے لوگوں کو لطیفہ سنایا تو لوگ بہت ہنسے، دوبارہ سنایا تو کم لوگ ہنسے، تیسری بار سنایا تو کوئی بھی نہ ہنسا، یہ دیکھ کر جوکر بولا کہ اگر تم لوگ ایک خوشی سے بار بار خوش نہیں ہوسکتے تو پھر ایک غم کی وجہ سے بار بار روتے کیوں ہو؟
 
جناب تعارف تو ان کا ہوتا ہے جنھوں نے کارنامے انجام دیئے ھوتے ہیں ۔۔۔۔ بندے نام تو آپ جانتے ہی ہیں اور کچھ اچھا لکھ لیتا ہوں تو لوگ خطاط کہتے ہیں !!
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ یہ کیا کم کارنامہ ہے۔ اب تو آپ کا حق بنتا ہے کہ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف لکھیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے آپ سے اتنی باتیں کیں آپ بھی میری مدد کریں کہ انسان جس شخص پر تنقید کرتا ہے ، اور جس میں کیڑے نکالتا ہے ، اور جس کو بہت برا سمجھنے لگتا ہے ، کیا خود اس جیسا ہونا چاہتا ہے ؟
یا آپ کے مشاہدے میں آیا ہے کہ خود اس جیسا ہو جایا کرتا ہے - ہاں ہے تو یہی اگر آپ نگاہ ڈالیں اور دیکھیں - آپ کا کوئی سیاستداں ہے جو آپ کی وزارت داخلہ پر تنقید کر رہا ہے ، پھر آپ دیکھتے ہو کہ پلٹ کر وہ خود ہوم منسٹری میں آجاتا ہے -
میں نے یہ سوال آپ کے سامنے پیش کیا ہے مجھے یہ دقت ہو رہی تھی مگر ارد گرد دیکھتا ہوں کہ غریب امیر آدمیوں پر بڑی تنقید کرتا ہے - در اصل وہ خود چاہ رہے ہوتے ہیں کہ موقع ملے تو وہ خود امیر ہو جائیں -
( انسان کی فطرت میں لاشعور میں ایک بات ہوتی ہے، ایک مقصد ہوتا ہے جب وہ اس کو حاصل نہیں کر سکتا تو جو اس کو حاصل کر چکا ہوتا ہے اس پر وہ تنقید کرتا ہے )

از اشفاق احمد زاویہ ١ دیے سے دیا
 

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم ٹیچرز اینڈ کلاس میٹس! :)


:star2:... ظالم کے ظلم سے نہیں بلکہ صابر کے صبر سے ڈرو۔
:star2:... ضروری نہیں کہ جو خوبصورت ہو، وہ خوب سیرت بھی ہو۔
:star2:... اعتبار کی بارش میں اتنا مت بھیگو کہ جسم نظر آنے لگے۔
:star2:... کسی کو حقیر مت سمجھو کیونکہ راستے کا پتھر بھی منہ کے بل گرا سکتا ہے۔
:star2:... جس کو اپنا خیال نہیں وہ کسی کا بھی خیال نہیں رکھ سکتا۔
:star2:... کسی کو مت پرکھو، کیونکہ پرکھنے سے رشتے کمزور ہو جاتے ہیں۔
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم ٹیچرز اینڈ کلاس میٹس! :)


:star2:... ظالم کے ظلم سے نہیں بلکہ صابر کے صبر سے ڈرو۔
:star2:... ضروری نہیں کہ جو خوبصورت ہو، وہ خوب سیرت بھی ہو۔
:star2:... اعتبار کی بارش میں اتنا مت بھیگو کہ جسم نظر آنے لگے۔
:star2:... کسی کو حقیر مت سمجھو کیونکہ راستے کا پتھر بھی منہ کے بل گرا سکتا ہے۔
:star2:... جس کو اپنا خیال نہیں وہ کسی کا بھی خیال نہیں رکھ سکتا۔
:star2:... کسی کو مت پرکھو، کیونکہ پرکھنے سے رشتے کمزور ہو جاتے ہیں۔
وعلیکم السلام
ہوم ورک تو بہت زبردست ہے ، واہ :great:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
دنیا آگ کے مثل ہے، یہ اتنی ہی کافی ہے کہ جس سے کوئی چیز پکا کر کھا لیں اور سردی میں گرم ہوجائیں، جب زیادہ ہوجاتی ہے تو جلا کر ہلاک کردیتی ہے۔

شیخ حمزہ دھرسوی رحمتہ اللہ علیہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top