اردو محفل کا مشاعرہ برائے ۲۰۱۲ء ( تبصرہ جات کی لڑی)

سید ذیشان

محفلین
کیا بات ہے ذیشان بھائی۔
ایک ایک شعر لاجواب ہے۔
کس کی تعریف کروں، کس کی نا، یہ کام مجھ سے نا ہو گا۔
لہٰذا پوری غزل کی ہی تعریف کر دی ہے۔
داد قبول کریں۔
خوش رہیں۔
بھائی بہت نوازش۔ آپ کو پسند آئی گویا ہم کامیاب ہو گئے۔ :)

zeesh بھائی بہت خوب بہت اچھی غزل کہی ہے آپ نے
خِراماں خِراماں چلا جا رہا ہوں
کہ الفت کی راہوں سے ناآشنا ہوں
مِری خاک بننے کو یہ مر مٹے ہیں
فلک کے کواکب کی میں ارتقا ہوں
ماشاءاللہ داد قبول کیجئے
شکریہ شہزاد بھائی۔ داد قبول کر لی ہاہاہا ;)
 

سید ذیشان

محفلین
ذیشان بہت عمدہ انتخاب تھا خراماں خراماں واہ۔ داد حاضر۔

شکریہ بسمل بھائی۔ امید ہے آپ کا کلام بھی سننے کو ملے گا اور پسند آئے گا۔
یہ صحرا کا بستر، وہ چھت آسماں کی
فلک کی نوازش کا پیکر بنا ہوں

بہت اچھے واہ ۔ ۔
ذیشان بھیا ہماری طرف سے داد حاضر ہے
شکریہ بہن۔ نام سے تو آپ شاعرہ معلوم ہوتی ہیں۔ کچھ اپنا کلام بھی پیش کریں۔
ماشاءاللہ مشاعرہ تو بہت اچھا جا رہا ہے ، سارے ہی شاعر اچھا کلام پیش کر رہے ہیں

خرم شہزاد خرم محمد بلال اعظم محمد امین محمد اظہر نذیراور @zeeshسب ہی نے اچھا کلام پیش کیا ہے
شکریہ بہن پسندیدگی کے لئے۔ :)
 
میں نے کابلی چنے کا سنا تھا، یہ قابلی ندارہ کیا ہوتا ہے۔
کوئی کھانے کی چیز ہے کیا؟:D
قابلی ندارہ کا مطلب یہ ہے کہ کسی قابل نہیں ہے۔۔۔ یا آپ کے شایان شان نہیں۔۔۔ اور ویسے کابلی چنے ہماری طرف دسیاب نہیں اگر آپ کے یہاں ملتے ہیں تو برائے مہربانی ارسال کردیجے:rollingonthefloor:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ لیں کابلی چنے


Black%20chickpeas.jpg
 

برگ حنا

محفلین
شکریہ بہن۔ نام سے تو آپ شاعرہ معلوم ہوتی ہیں۔ کچھ اپنا کلام بھی پیش کریں۔

شکریہ بہن پسندیدگی کے لئے۔ :)

ارے بھائی کسی کا ایک شعر یاد آگیا۔۔۔

تم ضد تو کر رہے ہو،ہم کیا تمھیں سنائیں
نغمے جو کھو چکے ہیں ان کو کہاں سے لائیں
 
ارے بھائی کسی کا ایک شعر یاد آگیا۔۔۔

تم ضد تو کر رہے ہو،ہم کیا تمھیں سنائیں
نغمے جو کھو چکے ہیں ان کو کہاں سے لائیں
یہ حنا صاحبہ کی کسر نفسی ہے و الا ہم ان کی تک بندیاں دیکھ چکے ہیں جو کہ ہمیں اپنے اشعار سے زیادہ رواں معلوم ہوتی ہیں۔۔۔
 
Top