تیرہویں سالگرہ اردو محفل ۔۔۔نیوز چینل

جاسمن

لائبریرین
2164.gif

جی تو اب تفصیل ملاحظہ فرمائیے
ناظرین آپ کو بتاتے چلیں جیسے جیسے سالگرہ کے دن قریب آتے جارہے ہیں۔۔ محفل کی رونق میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔۔
ہرکوئی نت نئے تھریڈ بنانے کی دوڑ میں شامل ہوچکا ہے۔۔ کچھ تصویری جھلکیاں آپ کو اس سلسلے میں دکھاتے چلیں۔۔ یہ دیکھیں کچھ مقابلہ بازی
Funny-_Animations-1468714258.gif

اور یہ عدنان بھائی کا اپنا ہی سٹائل ہے ریس جیتنے کا۔۔:rollingonthefloor:
bicycle-animation-A.gif

یہ سب ریس اس لیے لگا رہے ہیں تاکہ جلد از جلد دو لاکھ مراسلوں کا ہدف پورا کرسکیں۔۔
lol4.gif

یہ کچھ ثبوت اس کے بھی
1861454rhgqc5f308.gif

747112doa0g7h8px.gif

اور ناظرین اس ریس میں خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔۔ یہ دیکھیے اس کی بھی کچھ تصویری جھلکیاں۔۔
جی یہ مقابلے بازی ہورہی ہے ۔۔@نور سعدیہ شیخ اور مریم افتخار کے درمیان
1169870h72mk5uma0.gif

یہ دیکھیے ۔۔دونوں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں۔۔
ہمارے نمائندے کے مطابق مریم کچھ آگے نکل چکی ہیں اور یہ پوسٹ کرتے ہوئے ہمیں نظر آ ہی گئیں۔۔
1323124wplizep0a4.gif


اور اس کے علاوہ ہماری محفل کی آپی جاسمن بھی آج کسی سے کم نظر نہیں آرہیں۔۔ انہوں نے سب کو تیاریوں پہ اپنے ساتھ لگا لیا ہے۔۔
تفصیل کے لیے محفل کے اس تھریڈ کا وزٹ آپ کرسکتے ہیں۔۔:laugh:
2047988u9yj2wae4c.gif

ناظرین دوسری خبر آپ سے شیئر کرتے چلیں۔۔ آج اردو محفل میں زیک نے اپنے کچھ مہمانوں کو مدعو کرلیا تھا۔۔ اور ان مہمانوں کی خاظر مدارت کے لیے جاسمن آپی نے عدنان بھائی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا۔۔اور یہ دیکھیے پھر کیا ہوا۔۔
1057604fk8895znbd.gif

اففف۔۔۔ کہا پھنس گئے عدنان بھائی۔۔:hypnotized:
جی آپ صحیح سمجھے ہیں۔۔ یہ ہمارے عدنان بھائی ہی ہیں۔۔ جو ان مہمانوں سے بچنے کے لیے فرار کا راستہ اپنائے ہوئے ہیں۔۔اور پیچھے یہ مہمان ۔۔:rollingonthefloor:
لیکن عدنان بھائی کی جو سپیڈ ہے اس سے ہم قوی امید کرسکتے ہیں کہ وہ بھاگنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔۔:laugh::noxxx:
آیا عدنان بھائی خیریت سے محفل کے ہال میں پہنچ گئے یا نہیں ۔۔ اس کی تفصیل ہمارے نمائندے کچھ دیر تک آپ سے شیئر کریں گے۔۔ تب تک آپ صرف "دعا" کرسکتے ہیں۔۔:nailbiting:
152179h4qroi8q2b.gif

ہمارے ایک نمائندے کے مطابق اردو محفل کے خادم عرف عام میں سعود بھیا کو محفلین کی "ذہانت" پہ شک تھا۔۔ تفصیل ملاحظہ فرمائیے
انہیں یہ شک ہے کہ محفلین کو گنتی نہیں آتی۔۔ اس کے لیے انہوں نے محفلین کے لیے ایک ٹیسٹ کا انتظام کروایا۔۔ جس میں ہر محفلین کو ایک سے بیس تک گنتی سنانی تھی۔۔
اور یہ انتظام کروایا گیا ۔۔محفل کی مایہ ناز ذہین محفلین مریم افتخار صاحبہ سے۔۔ اس نے باقاعدہ تھریڈ کا آغاز کیا ۔۔ اس میں پہلی تنبیہ تھی
smiley-face-dont-forget.jpg

اور یہ دیکھیے محفلین گنتی سناتے ہوئے
il_340x270.589859393_jgi0.jpg

اور یہ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔۔
مگر یہ کیا ہوا بھئی۔۔۔
یاز صاحب بھول گئے:nailbiting:
confused-smiley.png

اور مریم افتخار منع کررہی کسی نے نہیں بتانا۔۔باقی سب کو خاموش کروا رہی ہیں
smiley-face-with-finger-over-lips.jpg

کچھ محفلین رنج و غم کی حالت میں
8d2bec7740971fc795254f1f16710abf.jpg

کون جیتے گا یہ ٹیسٹ۔۔۔ اس کا ابھی انتظار ہے ہمیں۔۔:rollingonthefloor:
ds653.gif

ایک بار پھر سے کل کی خبر کے بارے میں بتاتے چلیں۔۔
عدنان بھائی نے ایک خفیہ سازش کی تھی۔۔ وہ سازش کیا تھی۔۔ اس کی تفصیل سے آپ کو کل آگاہی دے دی گئی تھی۔۔ "تعریفیں " کرنے والی سازش۔۔ افف اتنی جلدی بھول جاتے ہیں۔۔:angry:
جی ہاں۔۔اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی گئی تھی۔۔اس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عدنان بھائی اور ان کے ساتھی محمد تابش صدیقی اور فرقان احمد وغیرہ کو "ایک ایک" اضافی تھریڈ بنانے کی سزا سنائی گئی ہے۔۔کمیٹی نے مشترکہ فیصلہ سنایا ہے کہ اگر سزا پہ عمل درآمد ایک ہفتے کے اندر اندر نا کیا گیا تو تھریڈز کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔۔:ohgoon:
2047988u9yj2wae4c.gif

1177602ho2l0jz3kd.gif


ارے ارے ۔۔یہ کون ہیں۔۔ غور سے دیکھیے ناظرین۔۔ ہمارے کیمرہ مین کی فوٹو کوریج میں لی گئی تصویر ک مطابق یہ فرقان احمد صاحب ہے۔۔ مگر یہ چھپ کیوں رہے ہیں :raisedeyebrow:
ہمارے نمائندے کے مطابق فرقان بھائی نے "گوگل" چاچا کے گھر سے گفٹس چوری کرکے "معصوم" محفلین کو دیئے۔۔ اور نا صرف خود دیئے بلکہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی شامل کرلیا۔۔:rollingonthefloor:
چھپے نہیں اب۔۔ آپ کو اب لائیو دیکھ لیا ہے سب نے۔۔ایسی حرکت کرتے ہوئے۔۔:laugh:
2047988u9yj2wae4c.gif

اور اب جانتے ہیں۔۔ موسم کی صورتحال۔۔
کچھ محفلین کی غیر حاضری کی وجہ سے اداسی کے بادل چھائے ہوئے تھے
sad-cloud-2017132.jpg


مگر جاسمن آپی نے سب کو لگایا سالگرہ کی تیاریوں میں ۔۔اور ہوئی خوبصورت پوسٹ کی برسات۔یہ موسم(سالگرہ) کی بارش۔۔۔یہ بارش کا موسم۔۔واہ واہ۔۔:bighug:

1210105nza7syk35j.gif

اور یہ دیکھیے ناظرین۔۔اداسی کے بادل چھٹ چکے ہیں۔۔ اور تمام محفلین آپ کو اب خوش نظر آرہے ہیں۔۔اس کی ایک تصویری جھلک۔۔

995128jb1feq9f14.gif

اس کے ساتھ ہی آج کا چٹ پٹی خبروں کا اختتام ہوا۔۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔۔ اللہ حافظ
ہاہاہاہا۔
زبردست ہادیہ!
 
محفل اے آر وائے:
ناظرین آپ کو بتاتے چلیں کہ کل تک دو ملین پیغامات کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے یومیہ 702 مراسلے درکار تھے مگر آج یہ تعداد کم ہو کر یومیہ 666 مراسلے ہوگئی ہے. محفلین کا اس تعداد کو راتوں رات اس بڑے پیمانے پر کم کرنے میں بڑا ہاتھ رہا ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ سب نے کمال محنت سے یہ کامیابی حاصل کی ہے اور ابھی بھی ان کے حوصلے بلند ہیں. کیونکہ شاہیں کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا. آئیے سنتےہیں کہ محفل انتظامیہ اس بارے میں کیسا محسوس کر رہی ہے. ہمارے ساتھ لائن پر موجود ہیں نبیل صاحب اور محمد تابش صدیقی صاحب.
نبیل: یہ کیا ہو رہا ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی. دو ملین پیغامات کی جگہ اگر تین ملین پیغامات ہوگئے تو ہم نے اس کی تیاری نہیں کر رکھی. خوشی بہت ہے جی پر بجٹ آؤٹ ہو جائے گا. میں ان محفلین کو شاباش دیتا ہوں مگر ٹھہرئیے میں تین ملین پیغامات کے سواگت کی تیاریاں کر لوں.
حاضرین یہ دیکھیں محمد تابش صدیقی صاحب والا کیمرہ انہیں جھومتے ہوئے دکھا رہا ہے اور وہ مسلسل گا رہے ہیں '' ہم نے تو ایک بات کی، اس نے کمال کر دیا'' حاضرین یہ کمال کس نے کیا یہ جاننے کے لیے دیکھتے رہیں محفل اے آر وائے نیوز.(صدیقی صاحب ہوش میں آئیں!)
 
محفل جیو:
ہم اپنے ناظرین کو بتاتے چلیں کہ اندر ہی اندر کیا سازش پک رہی ہے کہ ایک ہی دن میں اردو محفل پر درکار مراسلہ جات کی تعداد کی اوسط 702 سے گر کر 666 رہ گئی. ذرائع سے علم ہوا ہے کہ اس کے پیچھے بہت بڑے لوگوں کا ہاتھ ہے اور وہ اس کے ذریعے دنگے فساد ہی کروانا نہیں چاہتے بلکہ یہ تو سامنے کی بات ہے کہ گنتی بھی کروانا چاہتے ہیں. یہ گنتی آخر ہے کیا؟ کیوں ہے یہ گنتی؟ کہاں سے آئی یہ گنتی؟ یہ جاننے کے لیے دیکھتے رہئیے جیو محفل نیوز اور اب سنتے ہیں ہمارے مہمانوں کا مؤقف:

جی تو ابن سعید صاحب آپ کیا کہنا چاہی‍ں گے؟
ابن سعید: جی بس میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کل ایک نیوز چینل نے اس سازش کے پیچھے میرا ہاتھ قرار دیا تھا اور آخر میں سوالیہ نشان لگایا تھا. ان کو میرا پیغام ہے کہ اگر سوالیہ نشان ہی لگانا ہے تو خبر دیتے کیوں ہو ظالمو؟ اور اس پروگرام کو دیکھنے والوں سے کہنا چاہوں گا کہ اس کے پیچھے میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے تاہم مجھے اس معاملے میں ملوث کرنے کے پیچھے ایک گڑیا کا ہاتھ ہے، وہ گڑیا کون ہے اس کے لیے دیکھتے رہیں محفل جیو نیوز!

ناظرین ہمارے دوسرے مہمان کرسی پر بار بار پہلو بدل رہے ہیں. آئیے ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کا کیا مؤقف ہے اس اہم مسئلہ پر.
محمد وارث صاحب: اس مسئلے پر ایک لڑی سب لڑیوں پر بھاری چل رہی ہے. میں تو کہتا ہوئی ہٹائی دئیو اس لڑی کو. کیا رکھا ہے اس میں؟ معیار تو کوئی ہے نہیں بس ویہلے عوام.... (وارث صاحب جوش میں اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور اینکر نے جلدی سے ان کا مائیک بند کر کے بریک لینے کے لیے کہا) یہاں ہم لیں گے ایک چھوٹا سا وقفہ ہمارے ساتھ رہئیے گا!
 
آخری تدوین:
کمرشل بریک کے دوران حاضر ہوئے ہیں قلفی والی سرکار:
(لہک لہک کر گاتے ہوئے)

قلفی کھوئے والی، لے لا نئیں تاں کُھر جاؤُ
چھنّے وچ، پئی آ لسی، پی لا نئیں تاں رُڑ جاؤُ
 
آخری تدوین:
محفل اے آر وائے:

ناظرین آپ کو بتاتے چلیں کہ اپوزیشن لیڈران کا مؤقف کھل کر سامنے آگیا ہے. آپ کو ایک بار پھر بتاتے چلیں کہ اپوزیشن لیڈران کا مؤقف کھل کر سامنے آ گیا ہے اور یہ مؤقف اس وقت سامنے آیا جب وہ لڑی کی طرف پورے جوش و ولولے سے بڑھے مگر اتنے ہی ولولے سے آگے موجود تالے سے ماتھا ٹکرا کر واپس گھوم گئے۔ ان کے ماتھے پر ایک بڑا سا 'روبڑا' پڑا ہوا ہے مگر انہوں نے اسی چھاپ قفل کی حامل پیشانی کے ساتھ ہی پریس کانفرنس کی ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ، 'میرے پاکستانیو! (چین و عرب ہمارا ہندوستاں ہمارا وغیرہ) سونامی، ایک بار آگیا ہے، تو وہ رک نہیں سکتا! کیا؟ رک، نہیں، سکتا !!!!!!!! تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے !! یقین نہیں آتا تو محفل کی سرگرمی کا گراف دیکھ لیجیے اور اگر پھر بھی یقین نہ آئے تو پانامہ پیپرز(اوہ یہ تو زبان پہ ہی چڑھ گئے ہیں) سالگرہ پر اعزاز قفل پانے والی اکلوتی لڑی ہی دیکھ لیجیے۔ ارے سونامی کو تالے سے روکنے والے یہ نہیں جانتے کہ اگر سونامی کو روکا جا سکتا ہے تو صرف وائپر سے!!! ناظرین اس کے ساتھ ہی اپوزیشن لیڈر واک آؤٹ کر گئے۔ مزید خبروں کے لیے دیکھتے رہیے محفل اے آر وائے نیوز۔ :)
 
آخری تدوین:
محفل پی ٹی وی نیوز:

کپاس کے کاشتکار محفلین کے نام ایک اہم پیغام:
امریکن سنڈی آجکل (جب سے ہم نے ہوش سنبھالی ہے) آئی ہوئی ہے اس سے بچ کے رہیں اور ادھر ادھر کی باتوں پر دھیان نہ دیں، محفل پر آپ کا سفر اچھا گزرے گا۔ :)
 
ناظرین آپ کو بتاتے چلیں کہ اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر اب تک باسٹھ لڑیاں شروع ہو چکی ہیں اور ان لڑیوں میں پھول پرونے کا کام تاحال جاری ہے. کچھ محفلین دنیا بھر سے گوبھی کے پھول بھی لا رہے ہیں تاہم زیادہ تر محفلین کا زور چنبیلی اور موتیے کے پھولوں پر ہے. ہر لڑی میں پروئے جانے والے ان پھولوں کی مہک چہار سو پھیلی ہوئی ہے اور آپ پہلی بار کسی اینکر کو جھولی پھیلا کر (اس مہک کے دائمی ہونے کی) دعا کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں. یہاں لیتے ہیں ایک بڑا سا وقفہ، ہمارے ساتھ رہئیے گا! :)
 
کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کی بچپن میں ہمیں پولیو کی بجائے معصومیت کے قطرئے پلائے گئےتھے،سید عمرانبھائی آپ کا کیا خیال ہے ؟
ناظرین آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ الف، و اور ی کے بعد ہمزہ کا نیا سٹاک بھی عدنان بھائی کے پاس آ گیا ہے۔ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کیجیے۔
 
Top