اردو وکّی‌پیڈیا

1000

زکریا نے کہا:
جیسبادی نے کہا:
اگلا ہدف 10000 ہے۔ فارسی وکی یہ حد پار کر چکی ہے۔

جیسبادی: آپ ہی کا ایک فقرہ کچھ رد و بدل سے نقل کر رہا ہوں:

“مجھے شبہ ہے کہ یہ ایرانیوں نے نہیں لکھے، بلکہ امریکی تھنک ٹینکوں کی مہربانی ہے۔“

:wink:

ہاہاہاہاہا ، مجھے بھی یہی شبہ ہے کیونکہ ایران والے اتنے تیز کب سے ہوگئے :wink:
 
وکی ایک جادو نگری ہے وہاں آج پہلی مرتبہ کچھ پوسٹ کرنے کا موقع ملا۔ تقریباَ َ دو دن کی محنت کے بعد میں وہاں کیٹیگری بنانے اور نیا مضمون لکھنے کا قابل ہوا۔
 
ویسے ابتداء میں وہاں پر کچھ کرنا مجھے جوئے شیر لانے کے برابر لگا۔ لیکن جب بندہ ایک دفعہ وہاں کے ماحول سے آگاہی حاصل کر لیتا ہے تو پھر سب کچھ آسان لگنے لگتا ہے۔ مجھے وکی کا ڈیٹا بیس وہاں دی گئی سہولیات سب نے بہت حیران کیا ہے اس لیے تو میں نے وکی کو جادو نگری کہا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اور میں‌نے جادو نگری اس لیے کہا کہ مجھے اس میں‌ ایک مضمون لکھنے اور پھر اس کے بعد دوسرا لکھنے پر 2 دن لگ گئے تھے :(، اور مضمون میرے پی سی پر لکھے ہوئے تھے، صرف پوسٹ کرنے کی بات تھی۔ اور مزے کی بات یہ کہ کمپیوٹر میری فیلڈ ہے، پھر بھی۔ اور جو مضامین لکھے، وہ میں‌نے کسی درجہ بندی میں ‌نہیں ‌بلکہ مین پر ہی رکھ دیے، بعد میں‌ ایڈمن نے انہیں ایڈجیسٹ کیا تھا۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی میری اور تمہاری کہانی ملتی جلتی ہے پہلے پہل میں بھی کس زمرے میں مین پر پوسٹ کر دیا کرتا تھا۔ لیکن دو دن کی محنت کے بعد کسی موضوع کو اپنی صحیح جگہ پر پوسٹ کرنے کے قابل ہوا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تو پیارے بھائی، اپنا تجربہ ہمارے ساتھ شئیر کر دیں کہ یہ جوئے شیر کیسے نکلی؟
بےبی ہاتھی
 
یار قیصرانی میں تو مضمون لکھنے کے لیے
(معاونت) کے لنک پر جاتا ہوں

وہاں پر (نیا صفحہ) پر کلک کرتا ہوں

اور پھر نئے مضمون کا نام دے دیتا ہوں۔

مضمون جب لکھ لیتا ہو‌ں‌تو مضمون کے آخر میں یہ کمانڈ دیتا ہوں۔

[[Category: ادب]]

اس طرح یہ مضمون خود بخود ادب کی کیٹیگری میں شامل ہوجاتا ہے۔ ادب کی جگہ تم کچھ کوئی اور کیٹیگری جہاں تم پوسٹ کرنا چاہتے ہو وہ بھی لکھ سکتے ہو۔اور پھر سیو کر دیتا ہوں۔

جہاں تک کیٹیگری کا سوال ہے تو وہ بھی کچھ ایسا ہی طریقہ ہے۔ معاونت میں‌جاتا ہوں نیا صفہ پر کلک کرتا ہوں وہاں سے نئے مضمون کے نام کے ساتھ Category لکھتا ہوں یعنی اگر میں (پشتو شاعری کی کٹیگری) بنانا چاہتا ہوں تو میں اس طرح لکھتا ہوں

Category:پشتو شاعری

یوں کیٹگیری بن جاتی ہے۔اگر تم اس کیٹیگری کسی دوسری کیٹیگری کی زیل کیٹگیری بنانا چاہتے ہو تو جہاں پوسٹ کیا جاتا ہے وہاں یہ کمانڈ لکھو
[[Category: ادب]]
یوں پشتو شاعری کی کیٹیگری ادب کی ذیلی کیٹگیری بن جائے گی۔
اب اس کیٹگری کو مضمون کے ساتھ کمانڈ کے زریعے استعمال کر سکتے ہوں یعنی مضمون لکھنے کے بعد صرف یہ کمانڈ دے کر

[[Category: پشتو ادب]]

یوں تمہارا ہر نیا مضمون اس کیٹیگری میں شامل ہوتارہے گا۔
نوٹ:۔ [[Category: ]] کمانڈ کئی مرتبہ تم دے سکتے ہو اور اس کمانڈ میں علیحدہ علیحدہ کیٹیگرز کے نام لکھ سکتے ہوں اس طرح تمہارا مضمون کئی کیٹیگریزی کاحصہ خودبخود بن جائے گا۔
امید ہے تم کو کچھ نہ کچھ کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔
 

رضوان

محفلین
ابھی تک تو کچھ پَلے نہیں پڑا۔ اب دوبارہ کوشش کر دیکھتے ہیں۔
جیسبادی اس ربط کے نتیجے میں بھی جو کچھ کھلتا ہے وہ خاصا پیچیدہ صفحہ ہے۔ جس پر کافی کچھ سمجھ میں نہیں آرہا۔ ان تمام مسائل پر ذرا وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں۔ یا اگر آپ ایک ایسے بندے کو جو صرف وینڈوز آفس جانتا ہو یا محفل اسے کیسے رہنمائی دیں گے؟ وہ کیسے اردو میں ویکیپیڈیا پر لکھ سکتا ہے؟
 

جیسبادی

محفلین
پہلے ہی صفھے پر سکرول کر کے نیچے جاؤ۔ ایک سطر کا ٹیکسٹ باکس ہو گا۔ یہاں عنوان دو، اور سبمٹ کا بٹن دبا دو۔ ایک گرافیکل ٹیکسٹ ایڈیٹر کھل جائے گا۔ یہاں لکھو۔ نمائش (preview) کرو، یا محفوظ (save)۔

پہلے صفحے میں دائیں ہاتھ کالم میں "صفحات جدید" کا ربط ہے۔ پتہ کرو کہ کس نے حال میں ہی کیا لکھا ہے۔

یا بائیں کالم میں "حالیہ تبدیلیاں" کا ربط ہے۔ یہاں پتہ چلتا ہے کہ کس نے کہاں ردّوبدل کیا ہے۔

لکھنا شروع کرنے سے پہلے کھاتہ ضرور بنا لو (register)۔
 
کمال ہے دو دن کوشش کے باوجود بھی پہلے صفحے پر نئے مضمون کے لنک پر میری نظر نہیں پڑی۔ اور ایک لمباراستہ طے کرکے میں نیا صفحہ بناتا تھا۔ رہنمائی کاشکریہ جیسبادی،

ویسے وہاں پر مجھے محسوس ہوا کہ رضاکاروں کی شدید کمی ہے۔ جتنا ممکن ہو سکے وکی میں اپنا حصہ شامل کیجیے۔ آج کل میں وہاں ادب کے زمرے پر کام کررہا ہوں۔ اس طرح اگر ہم لوگ الگ الگ زمروں کو آپس میں تقسیم کر لیں تو کافی کام ہوسکتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی جیسبادی بھائی نے بہت آسان کر دیا ہے کام۔ ابھی میں کوشش کروں گا کہ کل ایک مضمون لکھ دوں اس وکی کے بارے میں۔
بےبی ہاتھی
 

جیسبادی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جی جیسبادی بھائی نے بہت آسان کر دیا ہے کام۔ ابھی میں کوشش کروں گا کہ کل ایک مضمون لکھ دوں اس وکی کے بارے میں۔
بےبی ہاتھی

قیصرانی، "کل" تو ہو گئی آج، مگر مضمون نہیں آیا!
وہاب تو ماشاللہ طوفانی رفتار سے۔
 
جیسبادی فکر نہ کرو میں اور قیصرانی کمپیوٹر کے متعلق سوالات پر ایک دھاگہ شروع کرچکیں اور اس میں بہت سے سوال ایسے ہیں کہ جن میں سے چھوٹے چھوٹے مضامین نکل سکتے ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
GPLD

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے وکی پر مواد GPLD ہوتا ہے۔ اگر کوئی کاپی رائٹ شدہ مواد داخل کیا جاتا ہے، تو وکیپیڈیا کی پالیسی کے مطابق شکایت آنے پر مواد کو حذف کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح ساری محنت اکارت جانے کا امکان رہتا ہے۔ اس لے اس سلسلہ میں سب احباب احتیاط برتیں۔
 
Top