بالکل دیکھا جا سکتا ہے۔ بس ذرا
مریم افتخار سے قنوطیت کا مطلب سمجھ رہا تھا۔
اخبارات میں یقیناً تبدیلی آئی ہے۔ ٹویٹر پر بھی اکثر تحریری اردو ہی دیکھی ہے۔ رومن بھی کافی ہے لیکن تصویری کم۔ فیسبک پر تصویری، تحریری اور رومن سب ہے۔ شاید رومن سب سے زیادہ۔ واٹس ایپ پر رومن ہی کا استعمال دیکھا ہے۔ لوگوں کو اردو کیبورڈ کا بتا بھی دو تب بھی رومن ہی استعمال کرتے ہیں۔
فورمز میں تحریری اردو کے باقی انٹرنیٹ کے مقابلے میں کم ہونے کی کیا وجہ ہے؟ ان تیرہ سالوں میں ایک نئی جنریشن پروان چڑھی ہے۔ وہ تحریری اردو پر مائل کیوں نہیں ہوئی؟
اس صورتحال کو کیسے بدلا جا سکتا ہے؟ ہم تیرہ سال میں کئی چھوٹی چھوٹی کمیونٹیز بنانے میں تو کامیاب ہوئے لیکن اس سے آگے کیوں نہ بڑھ سکے؟
کیا پچاس سو فعال ارکان کسی بھی اردو فورم کی لمٹ ہے؟