اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

محمد وارث

لائبریرین
یعنی کم از کم دس کلومیٹر کم ہو گیا:D
گوگل میپ کے مطابق ڈراماں والا چوک سے سمبڑیال تک 20 کلومیٹر ہے
کچھ میرا بھی بھرم رہنے دیں سرکار :) آپ سیالکوٹ اگر جانتے ہیں تو بس یہ سمجھیں کہ تیس سال پہلے میری دنیا، سیالکوٹ کینٹ، ریلوے روڈ، اسلامیہ کالج، مرے کالج، کشمیر روڈ (پرانا وزیر آباد روڈ) تک محدود تھی۔ اب اسُ سے بھی محدود ہے کہ ریلوے روڈ اور کالج والے روڈز بھی اب اس میں سے نکل چکے ہیں :)
 
حسیب

محفلین

میں سیالکوٹی ہی ہوں
 
لاریب مرزا

محفلین
مری کا خطرناک راستہ ؟
اس سے زیادہ خطرناک تو ناران اور اس سے بھی زیادہ کالام والا راستہ ہے۔
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا!! ہو گا وہ راستہ بھی خطرناک۔ ہم نے تو جو دیکھا ہے اسی کے بارے میں بات کریں گے نا۔ :cautious:
 
لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل کی یہی بات سب سے اچھی ہے۔ کچھ غلط لکھنے کی دیر ہے، فوری طور پر اصلاح ہو جاتی ہے۔ :D
کافی خطرناک جگہ ڈھونڈی ہے۔
آپ کا کیا خیال ہے سیر و تفریح صرف خطرناک جگہوں کی ہی ہوتی ہے؟؟ :cautious:
 
لاریب مرزا

محفلین
مری کا راستہ۔۔۔اور خطرناک
دعا ہے کہ آپ فیئری میڈوزیا شمشال وغیرہ کا راستہ نہ ہی دیکھیں۔
2779702_orig.jpg

409706.jpg
تصویر میں تو یہ ذرا بھی خطرناک نہیں لگ رہا۔ :sneaky:
 
bilal260

محفلین
میں تو ان دنوں اسلام آباد آفس میں ہوں روزانہ کہیں نہ کہیں موٹر بائیک پر یا پھر باس کے ساتھ کہیں نہ کہیں کسی سائیٹ پر کام کے حساب سے وزٹ ہوتا ہے۔مگر یہ سیر کا حصہ نہی بلکہ کام سے جاتے ہیں۔
پھر بھی مجھے اسلام آباد پسند نہیں آیا۔
 
عباس اعوان

محفلین
اردو محفل کی یہی بات سب سے اچھی ہے۔ کچھ غلط لکھنے کی دیر ہے، فوری طور پر اصلاح ہو جاتی ہے۔ :D
شکریہ
:)
آپ کا کیا خیال ہے سیر و تفریح صرف خطرناک جگہوں کی ہی ہوتی ہے؟؟ :cautious:
ہر گز نہیں، صوفے پر بیٹھیں، چلغوزے چھیلیں، اور وہیں بیٹھ کر حظ اٹھائیں، نانگا پربت اور فیری میڈوز جانے کی کیا ضرورت۔
:cool:
 
Top