اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

بیک پیکنگ؟ یہ تو کئی دنوں کی ہائکنگ ہے تو ٹینٹ اور سلیپنگ بیگ سمیت؟
بھائی یہ مسلسل نہیں ہو گی۔
مہانڈری سے آنسو جھیل اور وہاں سے جھیل سیف الملوک ایک دن تقریباً 5-6 گھنٹے کی ہائیکنگ ہوگی۔ یعنی پہاڑ کہ ایک طرف سے چڑھ کر دوسری طرف اتر جائینگے۔
پھر لولوسر ٹاپ غالباً جیب کے آسرے اور ایسے ہی چلاس پہنچا جائے گا۔اور جہاں تلک بات ٹینٹ و سلیپنگ بیگ کی تو میں اسی کو ترجیح دینا چاہوں گا بہرکیف ساتھیوں کا اس پر راضی ہونا مشکل ہے۔ ویسے بھی اس سلسلے میں زیادہ تجربہ نہیں ،دوسرا حالات بھی زیادہ موافق نہیں ہوتے شائد۔۔
مزید روشنی یاز بھائی ڈالتے ہیں۔
نیک ارادہ ہے جناب۔ ضرور کوشش کریں اس کو عملی جامہ پہنانے کی۔
ان سب میں سے شڑاں خوبصورت ترین جگہ ہے۔ اس کو مس نہ کریئے گا۔
لازم ہے کہ ہم دیکھیں گے وغیرہ وغیرہ
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
یہاں بارش بھی شاور کی طرح ہوتی ہے:
a-rare-view-of-rain-sharan-valley-kpk-pakistan.jpg
یہ تو شوگران یا قرب و جوار ہے شاید۔ یا شاید شڑاں کے راستے کا ٹریک ہے کہ بیک گراؤنڈ میں مکڑا پیک دکھائی دے رہی ہے۔
شڑاں وادی نما جگہ ہے، جو چہار سو پہاڑوں سے گھری ہوئی ہے اور انتہائی سر سبز ہے۔ میں نے زندگی میں اس سے زیادہ متنوع سبزہ کہیں نہیں دیکھا۔ ذیلی تصاویر شڑاں کی ہیں۔
9204963095_20aefd2e43_b.jpg

34df77fd360a2a3face2609049248094.jpg
 
یاز بھائی جھیل سیف الملوک جو کہ ملکہ پربت کے دامن میں ہے۔
اس پہاڑ کے متعلق سنا کہ آج تلک سر نہیں ہوا۔ اسکے متعلق تو بتائیے گا ؟ کہ کتنی سچائی ہے اور اگر ہے تو کیا وجوہات ہیں؟؟
 
یاز

محفلین
یاز بھائی جھیل سیف الملوک جو کہ ملکہ پربت کے دامن میں ہے۔
اس پہاڑ کے متعلق سنا کہ آج تلک سر نہیں ہوا۔ اسکے متعلق تو بتائیے گا ؟ کہ کتنی سچائی ہے اور اگر ہے تو کیا وجوہات ہیں؟؟
اس بارے میں مقامی روایات اور قصے کہانیاں زیادہ مشہور ہیں۔ اسی طرح سیف الملوک کے بارے میں بھی مشہور ہے کہ اس کی گہرائی آج تک کوئی نہیں ناپ سکا۔ چند ایک نے کوشش کی، لیکن وہ جان سے گئے۔ آپ بخوبی سمجھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں (اور دیگر زیادہ تر معاشروں میں بھی) جگہوں، شخصیات یا چیزوں کو دیومالائی اور ڈرامائی کہانیوں سے نتھی کرنے کا رواج عام ہے۔
ویسے ملکہ پربت ایک مشکل پہاڑ ہے اور اتنی کم اونچائی (فقط 5300 میٹر سے بھی کم) والے پہاڑوں میں یکے از مشکل ترین ہے کہ اس کی ڈھلوانوں پہ کافی بڑے گلیشیئر موجود ہیں۔
تاہم ایسا نہیں ہے کہ اس کو کبھی سر نہیں کیا جا سکا۔ وکی پیڈیا اس بابت بتاتا ہے کہ اس کو سب سے پہلے 1920 میں سر کیا گیا۔ چند پاکستانیوں نے اس کو 2012 میں سر کیا۔
 
آخری تدوین:
کچھ احوال بھی لکھیں۔

مزید کتنے دن جاری رہے گی؟
زیک بھائی احوال کچھ یوں ہے گرمی میں باہر جانے کو دل نہیں کرتا لیکن پھر بھی چھوٹے دیور کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں 20 دن کیسے نکل گئے پتا بھی نہیں لگا
ویسے کویت واپسی تو بیس جولائی کو ہے لیکن ہو سکتا ہے اگر گرمی کی وجہ سے میری نندوں کی فیملیز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تو شادی نیویارک میں کی جائے گئی اور یکم جولائی کو ہم نیویارک کا سفر کریں گے بشمول دلہن
 
زیک

مسافر
گرمی میں باہر جانے کو دل نہیں کرتا لیکن پھر بھی چھوٹے دیور کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
لاہور میں جولائی میں شادی تو ظلم ہے۔
کویت واپسی تو بیس جولائی کو ہے
یعنی پورے تین ماہ کا ارادہ ہے۔
گرمی کی وجہ سے میری نندوں کی فیملیز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا
ایسا بھی ہوتا ہے؟
شادی نیویارک میں کی جائے گئی اور یکم جولائی کو ہم نیویارک کا سفر کریں گے
نیویارک لاہور سے بہت بہتر رہے گا۔
 
زیک

مسافر
مہانڈری سے آنسو جھیل اور وہاں سے جھیل سیف الملوک ایک دن تقریباً 5-6 گھنٹے کی ہائیکنگ ہوگی۔ یعنی پہاڑ کہ ایک طرف سے چڑھ کر دوسری طرف اتر جائینگے۔
پاکستان میں ہائکنگ کی معلومات اتنی مشکل سے ملتی ہیں کہ ٹرپ پلان کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اب یہاں دیکھیں۔ مہانڈری سے آنسو جھیل تو پورے دن کی ہائک لکھی ہے اور وہاں سے سیف الملوک مزید تین چار گھنٹے۔
 
یاز

محفلین
پاکستان میں ہائکنگ کی معلومات اتنی مشکل سے ملتی ہیں کہ ٹرپ پلان کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اب یہاں دیکھیں۔ مہانڈری سے آنسو جھیل تو پورے دن کی ہائک لکھی ہے اور وہاں سے سیف الملوک مزید تین چار گھنٹے۔
میرے خیال سے بہت زیادہ غلط بھی نہیں لکھا ہوا انہوں نے۔
 
زیک

مسافر
زیکا ٹریول الرٹ بھی دیکھ لینے چاہئیں کہ یہ اب درجنوں ممالک تک پھیل چکے ہیں۔
 
یاز

محفلین
یاز آپ کا کہاں کا قصد ہے؟
جناب اپنا وہ حال ہے کہ "ملا کی دوڑ مسجد تک"۔
وقت ملنے پہ منحصر ہے۔ کم سے کم اردہ تو وادیء سوات کا ہے کہ بہت عرصہ (16 سال) ہو گئے سوات گئے ہوئے۔
کچھ زیادہ وقت ملا اور بدوائی پاس کھل چکا ہوا تو سوات کے ساتھ کمراٹ ویلی۔ اور شاید چترال وغیرہ بھی۔
مزید وقت ملا تو چترال سے گلگت براستہ شندور پاس بھی۔
تاہم یہ سب خیالی پلاؤ شلاؤ است۔ اللہ کرے کہ کچھ موقع شوقع ملا جائے۔

الحمدللہ۔ ہم تو آج سوات آن پہنچے۔ اتنی گرمی ہے کہ الامان الحفیظ۔ صلواتیں الگ سے سننے کو ملیں کہ ۔۔۔۔۔ یہ کیسا پرفضا مقام ہے؟ کونسی سیر، کہاں کی سیر؟ وغیرہ وغیرہ۔
کل انشاءاللہ کالام پہنچیں گے تو شاید موسم مہربان دکھائی دے۔
 
arifkarim

معطل

اگر سوات میں یہ حال ہے تو باقی ملک :)
 
زیک

مسافر
الحمدللہ۔ ہم تو آج سوات آن پہنچے۔ اتنی گرمی ہے کہ الامان الحفیظ۔ صلواتیں الگ سے سننے کو ملیں کہ ۔۔۔۔۔ یہ کیسا پرفضا مقام ہے؟ کونسی سیر، کہاں کی سیر؟ وغیرہ وغیرہ۔
کل انشاءاللہ کالام پہنچیں گے تو شاید موسم مہربان دکھائی دے۔
منگورہ میں ہیں؟ وہاں کافی گرمی ہوتی ہے۔ کالام بہتر ہو گا
 
یاز

محفلین
منگورہ میں ہیں؟ وہاں کافی گرمی ہوتی ہے۔ کالام بہتر ہو گا
مینگورہ اور مدین کے تقریباً درمیان میں مقیم ہوں آج کے لئے۔ میں اس سے پہلے ؁ 2000 میں سوات آیا تھا۔اس کے بعد چترال جاتے ہوئے بھی دو بار اس راستے سے گزر ہوا۔ اتفاق سے ہر بار جون میں ہی اس راستے سے گزرنا ہوا، لیکن جو قیامت خیز گرمی آج کے دن دیکھی، اس سے پہلے اس کا عشر عشیر بھی نہیں دیکھا تھا۔
 
Top