اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
''اور میں مر گیا۔۔''

یہ میں نے ابھی سنی ہے نیچے لنک دے رہی ہوں۔۔آپ سب بھی ضرور سنیں بہت اچھا درس ہے۔۔اس لنک میں بالکل سامنے right side پر آپ کو لکھا ہوا نظر آجائے گا۔۔۔

http://www.nurulquran.com/
 

شمشاد

لائبریرین
الٹا ہی حساب ہے تمہارا، لوگ اس وقت اٹھتے ہیں اور تم سوتی ہو، کیا رات کو چوکیداری کرتی رہتی ہو؟
 

محسن حجازی

محفلین
یہ مس روزی وہی ہیں جن پر ہم بھی دل و جان سے فریفتہ ہیں اور اسی کی چاہ میں اپنے ہی لکھے ہوئئے کوڈ میں خامی تلاش کر رہے ہیں مگر کم بخت ہاتھ نہیں آ رہی ہے۔
ویسے مس روزی کی دو اقسام ہیں۔ ایک دونوں کے اسما گرامی 'ح' سے شروع ہوتے ہیں تاہم ہمارے ہاتھ فقط 'ل' کی دم والی روزی لگتی ہے جو کہ خاصی پستہ قد ہے۔ دوسری قسم جس کی پنجوں کی شکل 'م' پر ختم ہوتی ہے خاصی حسین و جمیل و لانبے سرو جیسے قد کی حامل ہے۔ پہلی قبیل کی روزی گیارہ تاریخ کے بعد طوطا چشم ثابت ہوتی ہے۔ تاہم دوسری قسم خاصی وفادار ہے۔ ایسے ختم نہیں ہوتی، انسان کو بے حد پھرنا پڑنا ہے پلازے لینا پڑتے ہیں، بھاری گاڑیاں خریدنی پڑتی ہیں، ٹینکی کو لبالب ایندھن سے بھروا کر ناحق سڑکوں پر گشت کرنا پڑتا ہے تاہم کوئی فرق نہیں پڑتا اوراتنے میں نیب والے آ لیتے ہیں۔ اس کے بعد دو ہی راستے ہیں۔ یا آپ رکن قومی اسمبلی بنا دیے جائیں گے یہ پھر۔۔۔
 

زونی

محفلین
سوچ رہی ہوں اسوقت کوئی اللہ کا بندہ چائے پیش کر دے تو کیا ہی کہنے لیکن اب یہ نیک کام خود ہی کرنا پڑے گا :(
 

شمشاد

لائبریرین
''اور میں مر گیا۔۔''

یہ میں نے ابھی سنی ہے نیچے لنک دے رہی ہوں۔۔آپ سب بھی ضرور سنیں بہت اچھا درس ہے۔۔اس لنک میں بالکل سامنے right side پر آپ کو لکھا ہوا نظر آجائے گا۔۔۔

http://www.nurulquran.com/

بہت شکریہ سارا، میں نے یہ خود بھی سنا ہے اور گھر والوں نے بھی سنا ہے۔ بلکہ میرے پاس اس کا کتابچہ بھی موجود ہے۔ یہ " صفہ اسلامک سنٹر، منیر چوک، گوجرانوالہ" کا شائع کر دہ ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top