ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز ظالم اب بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
سیما علی لائبریرین جولائی 29، 2021 #1,981 ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز ظالم اب بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
سیما علی لائبریرین اگست 5، 2021 #1,982 طعنِ اغیار سنیں آپ خموشی سے شکیب خود پلٹ جاتی ہے ٹکرا کے صدا پتھر سے
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,983 ظاہراً روشن تھے سب کے سب یہاں اپنے باطن میں منور کون تھا!!!!!!!!!!! علیم صبا نویدی اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ظاہراً روشن تھے سب کے سب یہاں اپنے باطن میں منور کون تھا!!!!!!!!!!! علیم صبا نویدی اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,984 عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے ہمارے قتل کو کہتے ہیں، خودکشی کی ہے حفیظ میرٹھی
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,985 غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے ایسا بھی کوئ ہے کہ سب اچھا کہیں جسے
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,986 فسانے اپنی محبت کے سچ ہیں، پر کچھ کچھ بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لئے شیفتہ
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,987 قفس میں ذکرِ نشیمن گناہِ بے لذّت نہ ہم زباں، نہ کوئی ہم خیال ہوتا ہے یاس، یگانہ، چنگیزی
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,988 کہوں کس سے قصۂ درد و غم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے جو انیس ہے تری یاد ہے، جو شفیق ہے دلِ زار ہے اکبر الہ آبادی
کہوں کس سے قصۂ درد و غم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے جو انیس ہے تری یاد ہے، جو شفیق ہے دلِ زار ہے اکبر الہ آبادی
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,989 گو واں نہیں ، پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبے سے ان بتوں کو نسبت ہے دور کی
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,990 لب پہ آتی ہے دُعا بن کے تمنا میری زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,991 میرے سنگ مزار پر فرہاد رکھ کے تیشہ کہے ہے، یا استاد میر تقی میر
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,992 نیرنگئ سیاست دوراں تو دیکھئے منزل انھیں ملی جو شریک سفر نہ تھے ( محسن بھوپالی )
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,993 وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے شیفتہ
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,994 ہے کس کا انتظار کہ خواب عدم سے بھی ہر بار چونک پڑتے ہیں آواز پا کے ساتھ
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,995 یاد ہیں غالب ! تُجھے وہ دن کہ وجدِ ذوق میں زخم سے گرتا ، تو میں پلکوں سے چُنتا تھا نمک
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,996 امید وصل نے دھوکے دئیے ہیں اس قدر حسرت کہ اس کافر کی ‘ہاں’ بھی اب ‘نہیں’ معلوم ہوتی ہے چراغ حسن حسرت اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
امید وصل نے دھوکے دئیے ہیں اس قدر حسرت کہ اس کافر کی ‘ہاں’ بھی اب ‘نہیں’ معلوم ہوتی ہے چراغ حسن حسرت اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
سیما علی لائبریرین اگست 28، 2021 #1,997 بادل فضا میں آپ کی تصویر بن گئے سایہ کوئی خیال سے گزرا تو رو دیے ساغر صدیقی
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2021 #1,998 پھر سے وہ لوٹ کر نہیں آیا پھر دعا میں اثر نہیں آیا۔۔۔ ابنِ مفتی اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
پھر سے وہ لوٹ کر نہیں آیا پھر دعا میں اثر نہیں آیا۔۔۔ ابنِ مفتی اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2021 #1,999 تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جا ابھی دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں میر درد
سیما علی لائبریرین ستمبر 1، 2021 #2,000 ٹوٹا تو کتنے آئنہ خانوں پہ زد پڑی اٹکا ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا احمد ندیم قاسمی