اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
نہ ترا خدا کوئی اور ہے نہ مرا خدا کوئی اور ہے
یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا یہ معاملہ کوئی اور ہے
(صابر ظفر)
 

شمشاد

لائبریرین
ہائے صیاد تو آیا مرے پر کاٹنے کو
میں تو خوش تھا کہ چھری لایا ہے سر کاٹنے کو
(ذوق)
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ کب کہا ہے مرنے کی بات یار نہ کر
مگر یہ تذکرہِ ہجر بار بار نہ کر
سمجھ لے اس کو بھی حکمت کوئی خدا کی حسن
وہ جا چکا ہے تو خود کو یوں سوگوار نہ کر

علی حسن شیرازی
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی کڑی نگاہ سے دیکھا نہ کیجیے
ہر رشتہِ نظر کو رگِ دل بنا دیا
(سراج لکھنوی)
 

شمشاد

لائبریرین
پھر دامنِ اُمید وہ پھولوں سے بھر گیا
جادو بھری نگاہ سے جادو سا کر گیا
(مشتاق احمد ‘خیال‘)
 

شمشاد

لائبریرین
ٹوٹے ہوئے خوابوں نے ہم کو یہ سکھایا ہے
دل نے جسے پایا تھا آنکھوں نے گنوایا ہے
(مجروح سلطانپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
چل میرے ساتھ ہی چل اے میری جانِ غزل
ان سماجوں کے بنائے ہوئے بندھن سے نکل، چل
(حسرت جےپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
زمین پہ چل نہ سکا آسمان سے بھی گیا
کٹا کے پر کو پرندہ اُڑان سے بھی گیا
(شاہد کبیر)
 

شمشاد

لائبریرین
شام جب آتی ہے اپنے گھر کے صحن و بام پر
جگمگا اٹھتا ہے دل قدرت کے اس انعام پر
(منیر نیازی)
 
Top