اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

کاشفی

محفلین
صبح وصال دور تو اتنی نہیں مگر
راتیں ہیں بیچ میں تری زلفِ سیاہ کی
(مرزا ذاکر حسین صاحب ثاقب قزلباش لکھنوی)
 

شمشاد

لائبریرین
ہوتی نہیں قبول دعا ترکِ عشق کی
دل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں
(الطاف حسین حالی)
 

شمشاد

لائبریرین
اک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیشِ عشق
رکھی ہے آج لذتِ زخمِ جگر کہاں
(الطاف حسین حالی)

(دوسرے مصرعے میں کہیں "آج ہی" اور کہیں صرف "آج" ہے۔
اگر کوئی بتا دے کہ صحیح مصرعہ کیا ہے؟
 

راجہ صاحب

محفلین
نجانے حشر کیا ہو راہرو راہِ محبت کا
ہے منزل دور،سر پر شام ہے،پاؤں میں چھالے ہیں
محترمہ آپ نے " پ " سے شعر لکھنا تھا
خیر کوئی بات نہیں میں لکھتا ہوں

پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ
راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی، حیرت کیسی
عزیر نبیل

اب اگلا شعر " ت " سے
 
Top