اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

غ۔ن۔غ

محفلین
محترمہ آپ نے " پ " سے شعر لکھنا تھا
خیر کوئی بات نہیں میں لکھتا ہوں

پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ
راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی، حیرت کیسی
عزیر نبیل

اب اگلا شعر " ت " سے

اوہ اچھا معذرت۔۔۔۔:doh:
مکس ہو گیا بیت بازی اور حروفِ تہجی کا سلسلہ آپس میں
شعر حاضر ہے

تم زمانے کی راہ سے آئے
ورنہ سیدھا تھا راستہ دل کا
 

مغزل

محفلین
خیال آیا ہے دل میں یہ بارہا اپنے !!
قبائے ہوش کسی دن اتار دی جائے
اختر علی انجم، کراچی
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی آپ کو تو حرف ح سے شعر دینا تھا۔
-------------------------------------------------
دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیئے ہوئے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں بہت عرصے بعد خوش آمدید۔
---------------------------------------------------


ذکرِ حبیب، یادِ خُدا، فکرِ روزگار!
قصہ یہ ایک پل کا نہیں، عمر بھر کا ہے!
(سرور عالم راز)
 

مغزل

محفلین
اس بار ہم دعا بھی نہ کرپائے دوستو !!!
اور اس نے مجھ خلوص کو ٹھکرادیا ہنوز
فی البدیہہ (م۔م۔مغل)
 

شمشاد

لائبریرین
پتھر کے جگر والو غم میں وہ روانی ہے
خود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے
(بشیر بدر)
 

شمشاد

لائبریرین
ٹوٹے ہوئے دلوں کی دعا میرے ساتھ ہے
دنیا تیری طرف ہے خدا میرے ساتھ ہے
(نظام رامپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
جا کر تمام زندگی خدمت میں پیش کی
اک شخص ایک رات میں اتنا حسیں ہوا
(منصور آفاق)
 
Top