اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
حرم ہو، مدرسہ ہو، دیر ہو، مسجد کہ میخانہ
یہاں تو صرف جلوے کی تمنا ہے، کہیں آ جا
(جوش ملیح آبادی)
 

مہ جبین

محفلین
وہ جو ابھی اس راہگزر سے چاک گریباں گزرا ہے
اس آوارہ دیوانے کو جالب جالب کہتے ہیں۔۔۔!
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہا، آپ اس دھاگے کو غالباً بیت بازی کا دھاگہ سمجھیں۔
----------------------------------------------------

ڈر تو مجھے کس کا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
پر حال یہ افشاں ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
(مومن خان مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
اُسی غزل کا ایک اور شعر


سانس لینے کو بس اِک تازہ ہَوا کا جھونکا
زندگی وہ کہاں سرو و سمن چاہتی ہے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں
منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں
(اختر انصاری)
 

شمشاد

لائبریرین
طبیعت ان دنوں بیگانہِ غم ہوتی جاتی ہے
میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے
(جگر مراد آبادی)
 
Top