اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
فنا "تعلیم درسِ بے خودی" ہوں اُس زمانے سے
کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوارِ دبستاں پر
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں تم
کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
لطف مجھ میں بھی ہیں ہزاروں میر
دیدنی ہوں جو سوچ کر دیکھو
(میر تقی میر)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ لائی شوخیء اندیشہ تابِ رنجِ نومیدی
کفِ افسوس ملنا عہدِ تجدیدِ تمنا ہے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
تمہیں کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
ٹکراؤ یا اب کے پیار کرو میں نشے میں ہوں
جو چاہو میرے یار کرو میں نشے میں ہوں
(شاہد کبیر)
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت
----------------------------------------------------------------------

جمع کیا ضدّین کو تم نے، سختی ایسی، نرمی ایسی
موم بدن ہے، دل ہے آہن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ!

(امیر مینائی)
 

مہ جبین

محفلین
ث سے میں ایک شعر لکھ رہی ہوں ، پھر کوئی رکن آگے چ سے شعر لکھ دے

ثابت ہوا کہ جملہ فرائض فروع ہیں
اصل الاصول بندگی اس تاجور کی ہے
امام احمد رضا خان فاضل بریلوی
 

شمشاد

لائبریرین
چھوڑیئے غیر کو اب غیر تو پھر غیر ہی تھے
تم تو اپنے ہی تھے تم نے بھی اٹھائے پتھر
(قدیر انصاری)
 

شمشاد

لائبریرین
خاک مست، آبِ رواں تُند، ہوائیں سرشار
آج اپنے پہ عناصر کو نہیں ہے قابو
(جوش ملیح آبادی)
 
Top