اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
بھول ہو گئی آپ سے کہ بیت بازی کا دھاگہ سمجھا۔
------------------------------------------------------------

زندہ درگور ہوئے اہلِ نظر
کس قدر مُردو پرستی ہے یہاں
(فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
عمر ساری تو کٹی عشق بتاں میں مومن
آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے
(مومن خان مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
وصل کی شام سیہ اس سے پرے آبادیاں
خواب دائم ہے یہی میں جن زمانوں میں رہوں
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
فراز اب کوئی سودا کوئی جنوں بھی نہیں
مگر قرار سے دن کٹ رہے ہوں یوں بھی نہیں
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین

کمر باندھے ہوئے چلنے کو یاں سب یار بیٹھے ہیں
بہت آگے گئے، باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں
(انشاء اللہ انشاء)
 

مہ جبین

محفلین
گئے دنوں کا سراغ لے کر کہاں سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا، مجھے تو حیران کر گیا وہ
 
Top