اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

مہ جبین

محفلین
دکھ تو یہ ہے مجھے ، دو چار کتابیں لکھ کر
کیا سے کیا بن گئے کچھ لوگ کتابت والے
امیرالاسلام ہاشمی
 

شمشاد

لائبریرین
ڈر کے کسی سے چُھپ جاتا ہے جیسے سانپ خزانے میں
زر کے زور سے زندہ ہیں سب خاک کے اس ویرانے میں
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
سر اپنا تو قدموں سے انکے لگا ہے
بلا سے اگر ٹھوکریں کھا رہے ہیں
(جلال لکھنوی)
 

سارہ خان

محفلین
سیہ کاری سے جی بھرتا نہیں پر شرم آتی ہے
کہاں تک بوجھ رکھئیے کاتبِ اعمال کے سر پر
(امیر مینائی)
 

شمشاد

لائبریرین
شاید یہ میری آنکھ سے گرتا ہوا آنسو​
احباب کی بھولی ہوئی منزل کا نشاں ہو​
(خیال امروہوی)​
 

شمشاد

لائبریرین
ضبط کرنا نہیں مشکل تھا کسی لمحے بھی
مگر ہم نے سوچا کہ ترا وار نہ خالی جائے
 

شمشاد

لائبریرین

ظلمتِ شب میں اُجالوں کی تمنا نہ کرو​
خواب دیکھا ہے تو اب خواب کو رسوا نہ کرو​
(کامران نجمی)​
 

شمشاد

لائبریرین
غیر لیں محفل میں میں بوسے جام کے​
ہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے​
(چچا)​
 

مہ جبین

محفلین
فردوس جو تیرا ہے کسی نے نہیں دیکھا
افرنگ کا ہر قریہ ہے فردوس کی مانند !
علامہ اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
قرض کی پیتے تھے مئے لیکن سمجھتے تھے
کہ ہاں رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
(چچا)
 

مہ جبین

محفلین
کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق
نے ابلہ مسجد ہوں ، نہ تہذیب کا فرزند!
علامہ اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
گھر کے بھیدی نے توڈھائی ہے قیامت شبنم
کر گئی ہے مجھےرسوا سرِ بازار غزل
(شبنم رومانی)
 

عمر سیف

محفلین
لا صراحی کے کروں وہم و گماں غرقِ شراب
اس سے پہلے کہ میں خود وہم و گماں ہو جاؤں
 
Top