ہمارے دل سے کیا ارمان سب اک ساتھ نکلیں گے کہ قیدی مختلف میعاد کے ہوتے ہیں زنداں میں (نوح ناروی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 19، 2020 #1,281 ہمارے دل سے کیا ارمان سب اک ساتھ نکلیں گے کہ قیدی مختلف میعاد کے ہوتے ہیں زنداں میں (نوح ناروی)
مومن فرحین لائبریرین اکتوبر 20، 2020 #1,282 یہ تجھ کو جاگتے رہنے کا شوق کب سے ہوا مجھے تو خیر تیرا انتظار کرنا ہے
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,283 اے باغبان اندلس' وہ دن ہیں یاد تجھ کو تھا تیری ڈالیوں پر' جب آشیاں ہمارا۔۔
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,284 بَس رہے تھے یہیں سلجوق بھی ، تُورانی بھی اہلِ چیں چین میں ، ایران میں ساسانی بھی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,285 پانی پانی کر گئی مُجھ کو قلندر کی یہ بات۔۔۔ تُو جُھکا جب غیر کے آگے نہ تن تیرا نہ من
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,286 توڑا نہیں جادو مری تکبیر نے تیرا۔۔۔۔۔ ہے تجھ میں مکر جانے کی جرأت تو مکر جا!
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,287 ٹوٹنا یوں تو مقدر ہے مگر کچھ لمحے پھول کی طرح میسر ہوں شجر میں رہنا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,288 ثابت ہوا کہ تیز ہوائیں تھیں شہر کی!!!!!!!!!!!!!!! اس شہر کے محل بھی تو بے چھت کے رہ گئے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,289 جاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجے مرا یاد کا سارا سر و ساماں جلاتے جائیے (جون ایلیا)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,290 چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھا پر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا (زہرہ نگاہ)
مومن فرحین لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,291 حال دل ہم بھی سناتے لیکن جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا ناصر کاظمی
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,292 خدا کرے نہ ڈھلے دھوپ تیرے چہرہ کی تمام عمر تری زندگی کی شام نہ ہو نامعلوم
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,293 دل پہ کرتے ہیں دماغوں پہ اثر کرتے ہیں ہم عجب لوگ ہیں ذہنوں میں سفرکرتے ہیں شاعر نہیں یاد
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,294 ڈوبا نڈھال سورج، تاروں کا باغ چمکا پیڑوں کی چوٹیوں پر مہ کا چراغ چمکا گزرے دنوں کی لَو سے میرا دماغ چمکا گم گشتہ عشرتوں کی رہ کا سراغ چمکا محسن نقوی
ڈوبا نڈھال سورج، تاروں کا باغ چمکا پیڑوں کی چوٹیوں پر مہ کا چراغ چمکا گزرے دنوں کی لَو سے میرا دماغ چمکا گم گشتہ عشرتوں کی رہ کا سراغ چمکا محسن نقوی
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,295 ذکر اس پری وش کا، اور پھر بیاں اپنا بن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا مرزا اسد اللّہ خاں غالب
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,297 رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,298 ڈاکٹر عظیم سہارنپوری نے کہا: ڈبایا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا غالب مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ڈاکٹر صاحب یہ کیا ڈبویا ہے ؟؟؟؟ نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری نے کہا: ڈبایا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا غالب مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ڈاکٹر صاحب یہ کیا ڈبویا ہے ؟؟؟؟ نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
سیما علی لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,299 زندہ دلانِ شہر کو کیا ہوگیا فراز۔۔۔۔۔۔۔۔ آنکھیں بجھی بجھی ہیں تو چہرے مرے مرے احمد فراز
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین نومبر 7، 2020 #1,300 سیما علی نے کہا: ڈاکٹر صاحب یہ کیا ڈبویا ہے ؟؟؟؟ نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جی آپکی مکمل شعر تو یہ ہی ہے پر میرے ذہن میں ایک مصرع تھا جو مجھے یاد تھا کہ پورا شعر ہے
سیما علی نے کہا: ڈاکٹر صاحب یہ کیا ڈبویا ہے ؟؟؟؟ نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جی آپکی مکمل شعر تو یہ ہی ہے پر میرے ذہن میں ایک مصرع تھا جو مجھے یاد تھا کہ پورا شعر ہے