اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں
اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی
پروین شاکر


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 

سیما علی

لائبریرین
خواب مسافر لمحوں کے ہیں، ساتھ کہاں تک جائیں گے
تم نے بالکل ٹھیک کہا ہے، میں بھی اب کچھ سوچوں گا
 

سیما علی

لائبریرین
ڈھونڈنے والا تھا اور ساحل پر چہروں کا ہجوم
پل کی مہلت تھی میں کس کو آنکھ بھر کر دیکھتا
تو بھی دل کو اِک لہو کی بوند سمجھا ہے فراز
آنکھ گر ہوتی تو قطرے میں سمندر دیکھتا

احمد فراز
 
Top