رات کو جب یاد آئے تیری خوشبوئے قبا تیرے قصے چھیڑتے ہیں رات کی رانی سے ہم عباس تابش
شمشاد لائبریرین مارچ 16، 2021 #1,621 رات کو جب یاد آئے تیری خوشبوئے قبا تیرے قصے چھیڑتے ہیں رات کی رانی سے ہم عباس تابش
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,622 زعمِ عقل و فہم اِک نادانئ معصوم ہے اے گرفتارِ فریبِ ہوش، اے دل! دیکھ کر (عبد الحمید عدم)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,623 سارے جہاں سے اچھا،ہندوستاں ہمارا ہم بلبلیں ہیں اس کی،یہ گلستاں ہمارا
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,625 صدیاں تیری سمیٹ کے جو لے گیا قتیل اب تیرے پاس لوٹ کے وہ پل نہ آئے گا قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,626 ضبط تھا جب تئیں چاہت نہ ہوئی تھی ظاہر اشک نے بہ کے مرے چہرے پہ طوفان کیا . میر تقی میر
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,627 ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے عہد و پیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے فیض احمد فیض
ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے عہد و پیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے فیض احمد فیض
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,628 طولِ غمِ حیات سے گھبرا نہ اے جگر ایسی بھی کوئی رات ہے جس کی سحر نہ ہو
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,629 ظلم کے اندھیروں سے تم نہ ہارنا منظر جب چراغ بجھ جائے، انگلیاں جلا دینا . منظر بھوپالی
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,630 ظرفِ آئینہ کہاں اور ترا حسن کہاں ہم ترے چہرے سے آئینہ سنوارا کرتے عبید اللہ علیم
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,631 عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے ہمارے قتل کو کہتے ہیں، خودکشی کی ہے حفیظ میرٹھی
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,632 عقائد وہم ہیں، مذہب خیال خام ہے ساقی ازل سے ذہنِ انساں بستہ اوہام ہے ساقی (ساحر لدھیانوی)
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,633 عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیرؔ وہاں بھی آ گئے آخر، جہاں رسائی نہ تھی نصیر ترابی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,634 غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیا تمام رات قیامت کا انتظار کیا داغ
مومن فرحین لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,635 فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی یہ کس نے فتنہ ہجر و وصال رکھا ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,636 قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو میاں داد خان سیاح
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2021 #1,637 کوئی نام و نشاں پوچھے تو اے قاصد بتا دینا تخلص داغؔ ہے وہ عاشقوں کے دل میں رہتے ہیں
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,638 گلاب چہروں سے دل لگانا وہ چپکے چپکے نظر ملانا وہ آرزوؤں کے خواب بُننا وہ قصہء ناتمام لکھنا
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,639 لگا رہا ہوں لبوں کی ہنسی سے اندازہ کہ میرے غم کی طلب میں کوئی کمی تو نہیں اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
لگا رہا ہوں لبوں کی ہنسی سے اندازہ کہ میرے غم کی طلب میں کوئی کمی تو نہیں اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,640 معصوم عجب ہے حال چمن ہر شعلے کا یہاں بدلا ہے چلن شاخوں کو جلایا جاتا ہے ، طائر کو ستایا جاتا ہے