اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
نہ پھاڑے دامن صحرا کو کیوں کہ دست جنوں
رہا جب اپنے گریباں میں ایک تار نہ ہو
نہ کھیل جان پر اپنی تو اے دل ناداں
خدا کو یاد کر اتنا تو بے قرار نہ ہو
 

سیما علی

لائبریرین
ٹک حرص و ہوس کو چھوڑ میاں مت دیس بدیس پھرے مارا
قزُاق اجل کا لوٹے ہے دن رات بجا کر نقُارہ!!!!!!!!!!!!!!

نظیراکبرآبادی
 

سیما علی

لائبریرین
خواب بھی اسکا سچ ہوتا ہے جسکا کوئی خواب ہوتا ہے
خواب بھی ہر اک خواب نہیں ہے اکثر خواب سراب ہوتا ہے
 
Top