شکن نہ ڈال جبیں پر شراب دیتے ہوئے یہ مسکراتی ہوئی چیز مسکرا کے پلا عبد الحمید عدم
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,661 شکن نہ ڈال جبیں پر شراب دیتے ہوئے یہ مسکراتی ہوئی چیز مسکرا کے پلا عبد الحمید عدم
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,662 صورت چھپائیے کسی صورت پرست سے ہم دل میں نقش آپ کی تصویر کر چکے
شمشاد لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,663 ضروری تو نہیں اک فصل گل ہو جنوں کے اور بھی موسم بہت ہیں کرامت بخاری
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,664 شمشاد نے کہا: ضروری تو نہیں اک فصل گل ہو جنوں کے اور بھی موسم بہت ہیں کرامت بخاری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت شکریہ بھیا آپکی تشریف آوری کا !!!!
شمشاد نے کہا: ضروری تو نہیں اک فصل گل ہو جنوں کے اور بھی موسم بہت ہیں کرامت بخاری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت شکریہ بھیا آپکی تشریف آوری کا !!!!
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #1,665 طوِیل ہجر کا یہ جبر ہے، کہ سوچتا ہُوں ! جو دِل میں بستا ہے، اب ہاتھ بھی لگاؤں اُسے اُسے بُلا کے مِلا عُمر بھر کا سنّاٹا مگر یہ شوق، کہ اِک بار پھر بلاؤں اُسے . احمد ندیم قاسمی
طوِیل ہجر کا یہ جبر ہے، کہ سوچتا ہُوں ! جو دِل میں بستا ہے، اب ہاتھ بھی لگاؤں اُسے اُسے بُلا کے مِلا عُمر بھر کا سنّاٹا مگر یہ شوق، کہ اِک بار پھر بلاؤں اُسے . احمد ندیم قاسمی
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #1,666 ظرفِ آئینہ کہاں اور ترا حسن کہاں ہم ترے چہرے سے آئینہ سنوارا کرتے عبید اللہ علیم اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ظرفِ آئینہ کہاں اور ترا حسن کہاں ہم ترے چہرے سے آئینہ سنوارا کرتے عبید اللہ علیم اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #1,667 عقائد وہم ہیں، مذہب خیال خام ہے ساقی ازل سے ذہنِ انساں بستہ اوہام ہے ساقی (ساحر لدھیانوی)
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #1,668 غم جو رعنائئ احساس میں ڈھل جاتے ہیں گیت بن کر لبِ شاعر پہ مچل جاتے ہیں حزیں صدیقی
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #1,669 فکر ہي ٹھہری تو دل کو فکر ِ خوباں کيوں نہ ہو خاک ہونا ہے تو خاک ِ کوئے جاناں کيوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
فکر ہي ٹھہری تو دل کو فکر ِ خوباں کيوں نہ ہو خاک ہونا ہے تو خاک ِ کوئے جاناں کيوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #1,670 قصے تیری نظر نے سنائے نہ پھر کبھی ہم نے بھی دل کے داغ دکھائے نہ پھر کبھی (ناصر کاظمی)
شمشاد لائبریرین اپریل 8، 2021 #1,671 کرو گے یاد تم گزرے زمانوں کی سبھی باتیں کبھی اترا کے ہنس دو گے کبھی آنسو بہاؤ گے عازم کوہلی
سیما علی لائبریرین اپریل 9، 2021 #1,672 گہرے سُروں میں عرضِ نوائے حیات کر سینے پہ ایک درد کی سِل رکھ کے بات کر مجید امجد
سیما علی لائبریرین اپریل 9، 2021 #1,673 لائی ہے اب اڑا کے گئے موسموں کی باس برکھا کی رُت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو (منیر نیازی)
سیما علی لائبریرین اپریل 9، 2021 #1,674 مجھ کو رُسوا سرِ محفل تو نہ کروایا کرے۔۔۔۔۔ کاش! آنسو میری آنکھوں میں ہی رہ جایا کرے نوشی گیلانی
سیما علی لائبریرین اپریل 9، 2021 #1,675 نم ہیں پلکیں تری اے موجِ ہَوا ، رات کے ساتھ کیا تجھے بھی کوئی یاد آتا ھے برسات کے ساتھ پروین شاکر
سیما علی لائبریرین اپریل 9، 2021 #1,676 وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے شیفتہ اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے شیفتہ اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
سیما علی لائبریرین اپریل 9، 2021 #1,677 ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی اب تو آجا اب تو خلوت ہو گئی عزیز الحسن مجذوب
سیما علی لائبریرین اپریل 9، 2021 #1,678 یہ جاں فروشیاں ترے کس کام آئیں گی بے کار پھر رہے ہیں یہاں تو بدن فروش سودا وہی ہے آج بھی بازارِ عشق کا ہاں کوئی نو فروش ہے کوئی کُہن فروش صوفی تبسم
یہ جاں فروشیاں ترے کس کام آئیں گی بے کار پھر رہے ہیں یہاں تو بدن فروش سودا وہی ہے آج بھی بازارِ عشق کا ہاں کوئی نو فروش ہے کوئی کُہن فروش صوفی تبسم
شمشاد لائبریرین اپریل 9، 2021 #1,679 اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھا سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا ندا فاضلی