پوچھتا پھرتا ہے اک ایک سے اس کوچے میں جس کا دیوانہ ہوں اس کو خبر ہے کہ نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,681 پوچھتا پھرتا ہے اک ایک سے اس کوچے میں جس کا دیوانہ ہوں اس کو خبر ہے کہ نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,682 تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ تو کتاب خواں ہے مگر صاحبِ کتاب نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,683 ٹک میر جگر سوختہ کی جلد خبر لے کیا یار بھروسہ ہے چراخِ سحری کا
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,684 ثبت کر کے میرے ہونٹوں پہ خموشی کی مہر بتلاتے ہیں محفل میں اپنے دل کی کہانی
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,685 جب بھی آتا ہے میرا نام تیرے نام کے ساتھ جانے کیوںلوگ میرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,686 چُپکے چُپکے یہ مِری گھات میںکون آتا ہے تم نہیںہو تو کہو رات میں کون آتا ہے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,687 حالات میکدے کے کروٹ بدل رہے ہیں ساقی بہک رہا ہے، میکش سنبھل رہے ہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,688 خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,689 دنیا کسی کے پیار میں جنت سے کم نہیں اک دلربا ہے دل میں جو حوروں سے کم نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,690 ڈالا ہے بےخودی نے عجب راہ پر مجھے آنکھیں ہیں اور کچھ نہیں آتا نظر مجھے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,691 ذرا سی بات پر صیدِ غبارِ یاس ہونا ہمیں برباد کر دے گا بہت حساس ہونا جلیل عالی
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,692 رسمِ الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے ہر طرف آگ ہے دامن کو بچائیں کیسے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,693 زمانے بھر کے شکوے ہیں دلوںمیں موجزن لیکن زباں خاموش ، چشم مدہوش ، تقاضا ہے وفا کا یہ
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,694 سوداگری نہیں، یہ عبادت خدا کی ہے اے بے خبر! جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,695 شامِ فراق اب نہ پوچھ ، آئی اور آ کے ٹل گئی دل تھا کہ پھر بہل گیا ، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی فیض
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,696 صرف دھندلاتے ستارے کی چمک دیکھی ہے کب ہوا، کون ہوا، مجھ سے جدا، یاد نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,697 ضعف سے گو ٹھوکریں کھاتے ہیں اُٹھتے بیٹھتے پر ترے در تک پہنچ جاتے ہیں اُٹھتے بیٹھتے (امیر مینائی )
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,698 طلوعِ صبح سے پہلے ہی بجھ نہ جائیں کہیں یہ دشتِ شب میں ستاروں کی ہمسفر آنکھیں
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,700 ظاہر میں ہم فریفتہ حُسنِ بُتاں کے ہیں پر کیا کہیں نگاہ میں جلوے کہاں کے ہیں؟