عجب واعظ کی دینداری ہے یا رب عداوت ہے اسے سارے جہاں سے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,702 غم حیات سے فرصت ملی کبھی ، تو میں تیری نظر کے سوال و جواب سمجھوں گا
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,703 فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,705 کب میرا نشیمن اہلِ چمن گلشن میں گوارہ کرتے ہیں غنچے اپنی آوازوں میں بجلی کو پکارا کرتے ہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,706 گرفتہ دل تھے ، مگر حوصلہ ن ہارا تھا گرفتہ دل ہیں ،مگر حوصلے بھی اب کے گئے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,707 لیا جو نامِ خدا اور نام کیا آئے میری نصرت کو چیز اور کام کیا آئے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,708 میری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,710 وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیں اچھا کیا جو مجھ کو فراموش کردیا
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,711 ہم نہ ہوں گے تو کسی اور کے چرچے ہوں گے خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,712 یوں اگر ہوتا نصیبا میرا خوش تر ہوتا میں تیرے گنبد خضرا کا کبوتر ہوتا
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,713 اک سادہ دل ، دیارِ کرشمہ گراں میں گم اک قریہ ءطلسم میں حیرت کے رات دن
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,714 بے درد سننی ہو تو چل، کہتا ہے کیا اچھی غزل عاشق تیرا, رسوا تیرا, شاعر تیرا, انشاء تیرا
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,715 پروردگار عالم تیرا ہی سہارا تیرے سوا جہاں میں کوئی نہیں ہمارا
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,717 ٹوٹ جانے سے ستاروں نے بھی وقعت کھوئی میرے آنسوؤ ! میری آنکھوں میں سنبھلے رہنا
سیما علی لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,718 ثبوت محبت کے لیے اگر کم تھا تجھے بھلا دینا جان بھی حاضر تھی تو لب تو ہلائے ہوتے
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 10، 2021 #1,720 چلو مخمور تنہائی میں شغلِ مے کشی ہوگا چُھپا کر لے چلو پینے کا ساماں کون دیکھے گا مخمور دہلوی