پہلے رکھ لے تو اپنے دل پر ہاتھ پھر مرے خط کو پڑھ لکھا کیا ہے قلق میرٹھی
شمشاد لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,721 پہلے رکھ لے تو اپنے دل پر ہاتھ پھر مرے خط کو پڑھ لکھا کیا ہے قلق میرٹھی
سیما علی لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,722 حفیظ اُن سے میں جتنا بدگماں ہوں وہ مجھ سے اس قدر برہم نہ ہوں گے . حفیظ ہوشیار پوری
سیما علی لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,723 حیف وہ آنکھیں ، جو میخانہ نہیں خاک اُس دِل پر جو پیمانہ نہیں حفیظ جالندھری
سیما علی لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,724 خلوص خرچ کرو ہاتھ کھول کر سوربھؔ لٹاؤ پیار دل و جاں نثار کرتے چلو سوربھ شیکھر اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
خلوص خرچ کرو ہاتھ کھول کر سوربھؔ لٹاؤ پیار دل و جاں نثار کرتے چلو سوربھ شیکھر اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
سیما علی لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,725 خلافِ شرع کبھی شیخ تھوکتا بھی نہیں مگر اندھیرے اجالے میں چوکتا بھی نہیں (اکبرالٰہ آبادی)
سیما علی لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,727 ڈھونڈتے کیا ہو ان آنکھوں میں کہانی میری خود میں گم رہنا تو عادت ہے پرانی میری
سیما علی لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,729 رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
شمشاد لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,730 زندگی میں بھی چلوں گا ترے پیچھے پیچھے تو مرے دوست کا نقش کف پا ہو جانا قتیل شفائی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 16، 2021 #1,731 سب لوگ جدھر وہ ہیں ادھر دیکھ رہے ہیں ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں داغ دہلوی
شمشاد لائبریرین اپریل 17، 2021 #1,732 شام غم کروٹ بدلتا ہی نہیں وقت بھی خوددار ہے تیرے بغیر شکیل بدایونی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,733 صبحِ عشرت دیکھ کر، شامِ غریباں دیکھ کر محوِ حیرت ہوں میں رنگِ بزمِ امکاں دیکھ کر
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,734 ضروری تو نہیں اک فصل گل ہو جنوں کے اور بھی موسم بہت ہیں کرامت بخاری
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,735 طولِ غمِ حیات سے گھبرا نہ اے جگر ایسی بھی کوئی رات ہے جس کی سحر نہ ہو
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,736 ظلم سہنا بھی ہوا ظلم ہی،اک حد کے بعد خامشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرح
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,737 عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے آلِ نبیؐ نے لکھ دیا، سارا نصاب ریت پر
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,738 غرورِ ہستی نے مارڈالاوگرنہ ہم لوگ جی ہی لیتے کسی کی آنکھ کا نور ہو کر،کس کے دل کا قرار بن کر
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,739 فلک، ستارے، زمیں، پھول اور میری آنکھیں ہر ایک شے کو جہاں میں ہے احترامِ حسین
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,740 قصہ دارو رسن ہی سہی ، کچھ بات کرو کسی عنوان سے تو ذکرِ قد و گیسو نکلے