چشمِ قاتل میری دُشمن تھی ہمیشہ، لیکن جیسی اب ہو گئی قاتل کبھی ایسی تو نہ تھی
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,761 چشمِ قاتل میری دُشمن تھی ہمیشہ، لیکن جیسی اب ہو گئی قاتل کبھی ایسی تو نہ تھی
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,762 حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے تمھیں نکال کردیکھا تو سب خسارہ ہے یہ ہم اپنے بیٹے رضا کی نذر کرتے ہیں
حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے تمھیں نکال کردیکھا تو سب خسارہ ہے یہ ہم اپنے بیٹے رضا کی نذر کرتے ہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,763 خیال قُرب اُسی کا سر پہ ابر سا جُھکا رہا میانِ دشتِ روزگار، ہم جِدھر جِدھر گئے
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,764 دل سے تیروں کا اور کمانوں کا خوف جاتا نہیں مچانوں کا ماجد صدیقی
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,765 ڈھونڈنے نکلے ہیں تجھ کو ماوراء آب و گل عمر گزری یم بہ یم ، صحرا بہ صحرا دیکھتے
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,766 چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ اتنا بُرا سلوک میری سادگی کے ساتھ
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,767 ذکر اُس غیرتِ مریم کا جب آتا ہے فراز گھنٹیاں بجتی ہیں لفظوں کے کلیساؤں میں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,768 راس آنے لگی دنیا تو کہا دل نے کہ جا اب تجھے درد کی دولت نہیں ملنے والی
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,769 زخم نے داد نہ دی تنگئ دل کی یارب تیر بھی سینۂ بسمل سے پَرافشاں نکلا
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,770 سما کے ابر میں ، برسات کی اُمنگ میں ہُوں ہَوا میں جذب ہوں ، خوشبو کے انگ انگ میں ہوں پروین شاکر
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,771 شامِ غم کی نہیں سحر شاید یونہی تڑپیں گے عُمر بھر شاید حالِ دل سے مِرے ہیں سب واقف صرف تُو ہی ہے بے خبر شاید
شامِ غم کی نہیں سحر شاید یونہی تڑپیں گے عُمر بھر شاید حالِ دل سے مِرے ہیں سب واقف صرف تُو ہی ہے بے خبر شاید
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,772 صیاد گلہ کرتا ہے میرا ہر صبح نالہءمرغِ گرفتار نے سونے نہ دیا
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,773 ضبط سے نا آشنا ہم،صبر سے بیگانہ ہم انجمن میں شریکِ قسمتِ پروانہ ہم
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,774 طلوعِ شمس و قمر سے پہلے، میں تجھ پہ آقاؐ درود بھیجوں ہر ایک شام و سحر سے پہلے میں تجھ پہ آقاؐ درود بھیجوں
طلوعِ شمس و قمر سے پہلے، میں تجھ پہ آقاؐ درود بھیجوں ہر ایک شام و سحر سے پہلے میں تجھ پہ آقاؐ درود بھیجوں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,775 عُمر بھر جس کے تعاقب میں رہیں گے ہم لوگ مار ڈالیں گے تو پھر اس کو خُدا مانیں گے احمد ندیم قاسمی
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,776 غمِ دوراں نے بھی سیکھ لیے غمِ جاناں کے چلن وہی سوچی ہوئی چالیں ،وہی بے ساختہ پن
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,777 فاصلے ایسے بھی ہوںگے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے، اور وہ میرا نہ تھا
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,778 قِصّہ ہی جس سے کشتِ تمنّا کا ہو تمام خرمن کے واسطے وہ شرر لے کے آ گیا
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,779 کرنی کرتے ، راہیں تکتے، ہم نے عمر گنوائی ہے خوبی قسمت ڈھونڈ کے ہاری ،ہم ایسے ناکام کہاں