لب و دہن بھی ملا ، گفتگو کا فن بھی ملا مگر جو دل پہ گزرتی ہے کہہ سکوں بھی نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,781 لب و دہن بھی ملا ، گفتگو کا فن بھی ملا مگر جو دل پہ گزرتی ہے کہہ سکوں بھی نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,782 میرے حصے میں کوئی جام نہ آئے، نہ سہی تیری محفل میں میرے نام کوئی شام تو ہے
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,783 نہ ربط ہے نہ معانی ، کہیں تو کس سے کہیں! ہم اپنے غم کی کہانی ، کہیں تو کس سے کہیں!
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,784 وہ نفرتوں کے بھنور میں بھی مُسکرا کے ملا اب اس سے بڑھ کے بھلا ہو کمال کیا اُس کا
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,785 ہاں تازہ سانحوں کا کرے کون انتظار ہاں دل کی واردات پرانی، کوئی لکھو
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,786 یہ میری شاعری ان کی ہی اک ادا سمجھو کہ میری سوچ کے در کھولتے ہیں سناٹے
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,787 اشکوں سے بھیگ بھیگ گئی ان کی چشمِ ناز ہم عرضِ حال کر کے گناہگار ہوگئے
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,788 بہارِ گُلستاں کی ہے آمد آمد خُوش پِھرتے ہیں باغباں کیسے کیسے
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,789 پتّا گرے شجر سے تو لرزہ ہمیں ہو کیوں گرتوں کے ساتھ گرنے کا کھٹکا ہمیں ہو کیوں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,790 تمام اگلے زمانوں کو یہ اجازت ہے ہمارے عہدِ گذشتہ سے اِستفادہ کریں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,791 ٹوٹ کر جو کف مژگاں پہ بکھر جاتا ہے وہ تعلق تو رگ جاں میں اتر جاتا ہے خالد علیم
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,792 ثابت ہوا ہے گردنِ مینا پہ خونِ خلق لرزے ہے موجِ مے تری رفتار دیکھ کر
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,793 جب بہ تقریبِ سفر یار نے محمل باندھا تپشِ شوق نے ہر ذرّے پہ اک دل باندھا غالب
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,794 چاندنی شب بھی نہ تھی آج، نہ رُت پُھولوں کی کیوں چلی ایسی ہوا، یاد تِری آئی بہت اعجازؔ عبید صاحب
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,795 حبسِ ہجومِ خلق سے گھُٹ کے الگ ہوا تو میں قطرہ بہ سطحِ بحر تھا، چاٹ گئی ہوا مجھے
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,796 خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,798 ڈس لیں تو ان کے زہر کا آسان ہے اُتار یہ سانپ آستین کے پالے ہوئے نہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,799 ذکر کرتے ہیں ترا مجھ سے بعنوانِ جفا چارہ گر پھول پرو لائے ہیں تلواروں میں
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,800 روش میں گردشِ سیّارگاں سے اچھی ہے زمین کہیں کی بھی ہو آسماں سے اچھی ہے