اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
طبیبِ عشق نے دیکھا مجھے تو فرمایا
ترا مرض ہے فقط آرزو کی بے نیشی
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
عشق بھی ہو حجاب میں، حسن بھی ہو حجاب میں
یا تو خود آشکار ہو یا مجھے آشکار کر
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
فارغ تو نہ بیٹھے گا محشر میں جنوں میرا
یا اپنا گریباں چاک، یا دامنِ یزداں چاک
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
کسے خبر کہ سفینے ڈبو چکی کتنے
فقیہہ و صوفی و شاعر کی ناخوش اندیشی
(علامہ)
 

عمر سیف

محفلین
گلی کوچوں میں ہنگامہ بپا کرنا پڑے گا
جو دل میں ہے اب اُس کا تذکرہ کرنا پڑے گا
نتیجہ کربلا سے مُختلف ہو یا وہی ہو
مدینہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑے گا

افتخار عارف
 

شمشاد

لائبریرین
نگاہِ گرم کہ شیروں کے جس سے ہوش اُڑ جائیں
نہ آہ سرد کہ ہے گو سفندی و میشی
(علامہ)
 

عمر سیف

محفلین
ہم بھول سکے ہیں نہ تجھے بھول سکیں گے
تو یاد رہے گا ہمیں، ہاں یاد رہے گا

لیں جی ہ سے لکھ دیا۔

اب الف سے شروع کر لیں۔
 

نوید صادق

محفلین
پاس آ کر ہونے والا ہی نہیں تھا سر بسر
دور سے جو جھلملاتا تھا ، ستارہ کام کا تھا

شاعر: ظفر اقبال
 
Top