ٹوٹ جانے دو آخری بندھن بھول جاو کہ ہم ملے تھے کبھی شاعر: نوید صادق
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #541 ٹوٹ جانے دو آخری بندھن بھول جاو کہ ہم ملے تھے کبھی شاعر: نوید صادق
عمر سیف محفلین مارچ 10، 2007 #542 ثاقب بڑی توقیر ہے اس ضبطِ وفا میں ہر اشک جو آنکھوں سے نہ ٹپکے وہ گوہر ہے
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #543 جاتے موسم کی عجب تصویر ہے چاروں طرف درمیاں اس کے ہے اک پتا ہرا ہوتا ہوتا ہوا شاعر: بانی
عمر سیف محفلین مارچ 10، 2007 #544 چھپ چھپ کے روؤں اور سرِ انجمن ہنسوں مجھ کو یہ مشورہ میرے دردِ اشنا کا ہے
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #545 حکومت اک سخی کے ہاتھ میں ہے غریب شہر کی حالت وہی ہے شاعر: سید آل احمد
عمر سیف محفلین مارچ 10، 2007 #546 خدا وہ دن نہ دکھائے تجھے کہ میری طرح مری وفا پہ بھروسہ نہ کر سکے تو بھی
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #547 دل کا شیشہ ٹوٹ گیا آوازے سے تیرا پیار بھی کم نکلا اندازے سے شاعر: سید آل احمد
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #549 ذہن نایافت بشارت کا سمندر ہوتا حرف تہذیب کی خوشبو میں جو پل کر آتے شاعر: سید آل احمد
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #551 زد پہ ہم ہیں تو زد پہ تم بھی ہو تیر ہم بھی کڑی کمان کے ہیں شاعر: محشر بدایونی
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #553 سوچ کی دستک نہیں یادوں کی خوشبو بھی نہیں زیست کے بے خواب گھر میں کوئی جگنو بھی نہیں شاعر: سید آل احمد
سوچ کی دستک نہیں یادوں کی خوشبو بھی نہیں زیست کے بے خواب گھر میں کوئی جگنو بھی نہیں شاعر: سید آل احمد
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #554 معزرت خواہ ہوں۔ شب قصر ہفتمیں سے جو رد زحل ہوا ہم مے کشوں سے عقد عروس غزل ہوا شاعر: سراج الدین ظفر
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #556 ضبط کے گہرے سمندر کو تموج بخش دے پیار کی جلتی ہوئی آنکھوں میں آنسو بھی نہیں شاعر: سید آل احمد
عمر سیف محفلین مارچ 10، 2007 #557 طوفاں نہیں گزرے کہ بیاباں نہیں گرزے ہم مرحلہِ زیست سے آساں نہیں گزرے
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #558 ظفر اب تو اشارے بھی بہت دینے لگے کام یہی میری زباں ہے بے زبانی کے بجائے شاعر: ظفر اقبال
عمر سیف محفلین مارچ 10، 2007 #559 عجیب حسرتِ پرواز مجھ میں ہوتی تھی میں کاپیوں میں پرندے بنایا کرتا تھا
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #560 غم جہاں میں ترا غم بدلنے والا ہے یہ آفتاب چراغوں میں ڈھلنے والا ہے شاعر: سعود عثمانی