فراز ! کس کے ستم کا گلا کریں کس سے کہ بےنیاز ہوئی خلق بھی خدا کی طرح
عمر سیف محفلین مارچ 10، 2007 #561 فراز ! کس کے ستم کا گلا کریں کس سے کہ بےنیاز ہوئی خلق بھی خدا کی طرح
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #562 قدموں پہ بار ہوتے ہیں سنسان راستے لمبا سفر ہے ہم سفراں بولتے رہو شاعر: باقی صدیقی
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #564 گر پڑے ہاتھ سے کاغذ باقی اپنی محنت کا ثمر یاد آیا شاعر: باقی صدیقی
عمر سیف محفلین مارچ 10، 2007 #565 لفظوں سے ان کو پیار ہے مفہوم سے مجھے وہ گُل کہیں جسے میں ترا نقشِ پا کہوں
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #566 میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں شاعر: جون ایلیا
عمر سیف محفلین مارچ 10، 2007 #567 نہ گردِ راہ ہے رُخ پہ نہ آنکھ میں آنسو یہ جستجو بھی سہی اس کی جستجو تو نہیں
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #568 وہاں بھی کچھ نہیں اس پاس بھیک دینے کو یہاں بھی کاسہ جاں ہے سوال سے خالی شاعر: ظفر اقبال
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #570 یادوں کا ویران جزیرہ برسوں تک آباد رہے ہجر کا موسم اچھا گزرے، ایسی کوئی نشانی دے شاعر: طالب جوہری
شمشاد لائبریرین مارچ 10، 2007 #571 اے طائرِ لا ہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
ماوراء محفلین مارچ 10، 2007 #572 بھري بزم میں راز کي بات کہہ دي بڑا بے ادب ہوں ، سزا چاہتا ہوں علامہ محمد اقبال
نوید صادق محفلین مارچ 10، 2007 #573 شمشاد بھائی! بس اب کل۔ ضبط سے شعر شیئر کرتے کرتے نیند آنے لگی ۔ویسے بھی صبح ڈیوٹی ہے۔ اللہ حافظ
شمشاد لائبریرین مارچ 10، 2007 #575 پسند اس کو تکرار کی خُو نہیں کہ تُو میں نہیں اور میں تُو نہیں (علامہ)
ماوراء محفلین مارچ 10، 2007 #576 ترا خیال جب آیا تو ہوا محسوس قفس سے اُڑ کے پرندہ شجر پہ جا بیٹھا ندیم قاسمی
شمشاد لائبریرین مارچ 10، 2007 #577 ٹکرا ہی گئی میری نظر ان کی نظر سے دھونا ہی پڑا ہاتھ مجھے قلب و جگر سے (فیاض ہاشمی)
عمر سیف محفلین مارچ 11، 2007 #579 ثابت ہوا فشارِ لحد سے ہی اے زمیں تُو بھی انہیں دباتی ہے جن میں کہ دم نہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 11، 2007 #580 اعجاز بھائی میری گاڑی اٹکتی ہے۔ ضبط اور نوید صادق صاحبان کی نہیں اٹکتی۔