اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

نوید صادق

محفلین
بات کچھ پلے نہیں پڑ رہی۔
آپ نے “ف“ سے شعر لکھا
میں نے “ق“ سے لکھا۔
آپ نے پھر “ف“ سے لکھ ڈالا
 

شمشاد

لائبریرین
اگر کج رو ہیں انجم، آسماں تیرا ہے یا میرا ؟
مجھے فکرِ جہاں کیوں ہو، جہاں تیرا ہے یا میرا ؟

اب “ ب “ سے
 

شمشاد

لائبریرین
پسند اس کو تکرار کی خُو نہیں
کہ تُو میں نہیں اور میں تُو نہیں
(علامہ)

اب “ ت “ سے

ظفری بھائی کہاں ہیں؟ آپ کے لیے ہر دفعہ اگلا حرف لکھتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹوٹے ہوئے دلوں کی دعا میرے ساتھ ہے
دنیا تیری طرف ہے خدا میرے ساتھ ہے
(نظام رامپوری)
 

عمر سیف

محفلین
ث سے دیر ہوگئی۔

جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے
اس بہانے سے مگر دیکھ لی دُنیا ہم نے
 

برادر

محفلین
چرخِ بے انجم کی دہشتناک وسعت میں مگر
بیکسی اس کی کوئی دیکھے ذرا وقتِ سحر

(علامہ اقبال رح)​
 

الف عین

لائبریرین
خالی خالی سے لمحوں کے پھول ملیں گے پوجا کو
آنے والی عمر کے آگے دامن پھیلا دیکھو تم
بانی
 
Top