اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
خاور صاحب مجھے تو آپ کی مونچھیں دیکھ کر اتنا خوف آیا کہ “ و “ سے شعر ہی بھول گیا۔ :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
وحشتِ دل صلہِ آبلہ پائی لے لے
مجھے سے یا رب میرے لفظوں کی کمائی لے لے
(احمد فراز)
 

الف عین

لائبریرین
بہت فسردہ ہیں ان کو کھو کر جگر فگاروں سے کچھ نہ کہنا
نہ جانے کیا ان کے دل پہ بیتے گی، سوگواروں سے کچھ نہ کہنا
خلیل اعظمی
 

الف عین

لائبریرین
ث سے کیا اس کے علاوہ اور کوءی شعر دیا گیا ہے؟
ثابت ہوا ہے گردنِ مینا پہ خونِ خلق
لرزے ہے موجِ مے تری رفتار دیکھ کر
اگر ایسا ہے تو ث کو چھوڑ کر آگے بڑھ جانا چاہیے۔ کب تک ایک ہی شعر دیا جائے!
 

شمشاد

لائبریرین
چشمِ فرانسیس بھی دیکھ چکی انقلاب
جس سے وگرگوں ہوا مغربیوں کا جہاں
(علامہ)
 

عمر سیف

محفلین
حضور آپ کا بھی احترام کرتا چلوں
ادھر سے گزرا تھا سوچا سلام کرتا چلوں
انہیں یہ ضد کے مجھے دیکھ کہ کسی کو نہ دیکھ
میرا یہ شوق کے سب سے کلام کرتا چلوں
 

خاور بلال

محفلین
دیارِ مغرب کے رہنے والو! خدا کی بستی دکاں نہیں ہے
کھرا جسے تم سمجھ رہے ہو، وہ اب زرِ کم عیار ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
ڈھونڈ رہا ہے فرنگ عیش جہاں کا دوام
وائے تمنائے خام، وائے تمنائے خام
(علامہ)
 
Top