اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

نوید صادق

محفلین
تمازتوں میں کمی کس شجر نے کی اب تک
سو میں تو کہتا ہوں، آگے شجر بھی کوئی نہ ہو

شاعر: محشر بدایونی
 

شمشاد

لائبریرین
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزی
اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو
(علامہ)
 

عمر سیف

محفلین
خواہشوں کی نگری کے لوگ کس نے دیکھے ہیں
بارشوں کا موسم ہے راستے بھی کچے ہیں
فیصلے بچھڑنے کے سہل نہیں ہوتے
آپ لوگ اچھے ہیں پھر بھی ہنس تو لیتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
درد کی حد سے گزرنا تو ابھی باقی ہے
ٹوٹ کر میرا بکھرنا تو ابھی باقی ہے
(راشد کامل)
 

شمشاد

لائبریرین
زمیں پہ رہ کے دماغ آسماں سے ملاتا ہے
کبھی یہ سر جو تیرے آستاں سے ملاتا ہے
(شمیم جےپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
شکوہ کروں میں کب تک اُس اپنے مہربان کا
القصہ رفتہ رفتہ دشمن ہوا ہے جان کا
(میر تقی میر)
 

شمشاد

لائبریرین
عدیم اس سے کروں بھی تو کس طرح کا سلوک
حریف بھی وہ ہے اپنا ، وہ اپنا یار بھی ہے
 
Top