اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

الف عین

لائبریرین
طعنہ زن ہیں جو مرے حال پہ اربابِ نشاط
ان کو اک بار میں اے کاش رُلا بھی سکتا
خلیل الرحمٰن اعظمی
 

شمشاد

لائبریرین
غم بڑے آتے ہیں قاتل کی نگاہوں کی طرح
تم چھپا لو، اے دوست، گناہوں کی طرح
(سدھرشن فاخر)
 

عمر سیف

محفلین
اصلاح کا شکریہ چاچو۔

فضا میں تیر رہی ہوں، صدا کے رنگ میں ہوں
لہو سے پوچھ رہی ہوں یہ کس ترنگ میں ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
قریب موت کھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
قضا سے آنکھ لڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
(سیف الدین سیف)
 

عمر سیف

محفلین
مجھ سے بچھڑ کے خوش رہتے ہو
میری طرح تم بھی جھوٹے ہو
مجھ کو شام بتا دیتی ہے
تم کیسے کپڑے پہنے ہو
 

شمشاد

لائبریرین
نئی تہذیب تکلف کے سوا کچھ بھی نہیں
چہرہ روشن ہو تو کیا حاجتِ گلگونہ فروش
(علامہ)
 

الف عین

لائبریرین
اب اس کی آنکھ میں آنسو کہاں چمکتے ہیں
یہ سارا ڈھونگ پرانا ہے۔۔ میں نہ کہتا تھا
اعجاز عبید
 
Top