اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
یہ آسماں میں سیاہی بکھیر دی کس نے
ہمیں تھا شوق بہت اس میں رنگ بھرنے کا
(ہری مچھندرا بانی)
 

عمر سیف

محفلین
شمشاد آپ ہ کھا گئے

ہو مظفر جانے کب بیتے دنوں کی واپسی
بس گزرتی ساعتوں کی چاپ دروازے پہ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بس اک چِک گری تھی پہر سے یکلخت
عجب نظارہ تھا پھر ڈھونڈ کے بکھیرنے کا
(ہری مچھندر بانی)
 

شمشاد

لائبریرین
جب کبھی ان کی توجہ میں کمی پائی گئی
از سرِ نو داستانِ شوق دہرائی گئی
(ساحر لدھیانوی)
 

نوید صادق

محفلین
راہِ وفا دشوار بہت تھی تم کیوں میرے ساتھ آئے
پھول سا چہرہ کمہلایا اور رنگِ حنا پامال ہوا

شاعر: اطہر نفیس
 
Top