اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

عمر سیف

محفلین
اللہ حافظ نوید

بہت مشکل ہے ترکِ عاشقی کا درد سہنا بھی
بہت دشوار ہے لیکن محبت کرتے رہنا بھی
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح پوچھیں تو آپ دونوں کا انتخاب پڑھ کے بہت مزہ آتا ہے۔

اور آپ کی رفتار کا تو میں ساتھ ہی نہیں دے سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک بے اثر
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت

جا کہیو ان سے نسیمِ سحر میرا چین گیا میری نیند گئی
تمہیں میری نہ مجھے تمہاری خبر میرا چین گیا میری نیند گئی
(بہادر شاہ ظفر)
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھنا ہے وہ مجھ پر مہربان کتنا ہے
اصلیت کہاں تک ہے اور گماں کتنا ہے
(ظفر اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
زباں سخن کو سخن بانکپن کو ترسے گا
سخن کدہ میری طرزِ سخن کو ترسے گا
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
شعلہ تھا جل بجھا ہوں ہوائیں مجھے نہ دو
میں کب کا جا چکا ہوں صدائیں مجھے نہ دو
(احمد فراز)
 

سارہ خان

محفلین
صحرا کی طرح رہتے ہوئے تھک گئیں آنکھیں
دکھ کہتا ہے ، اب میں کوئی دریا بھی تو دیکھوں
(پروین شاکر)
ض
 

شمشاد

لائبریرین
ضدی، وحشی، الہڑ، چنچل، میٹھے لوگ، رسیلے لوگ
ہونٹ ان کے غزل کے مصرعے، آنکھوں میں افسانے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
ظالم تھا وہ اور ظلم کی عادت بھی بہت تھی
مجبور تھے ہم اس سے محبت بھی بہت تھی
(کلیم عاجز)
 
Top