عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا درد کا حد سے گذرنا ہے دوا ہو جانا
شمشاد لائبریرین اپریل 4، 2007 #802 غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں تُو نے مجھکو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں (منیر نیازی)
برادر محفلین اپریل 5، 2007 #803 فیضان یہ دنیا تو ہے بازار کی صورت ہے کسے خبر کل کس کو نیلام کیاجائے (فیضان عارف)
شمشاد لائبریرین اپریل 5، 2007 #804 قدم انساں کا راہِ دہر میں تھرا ہی جاتا ہے چلے کتنا ہی کوئی بچ کے ٹھوکر کھا ہی جاتا ہے (جوش ملیح آبادی)
قدم انساں کا راہِ دہر میں تھرا ہی جاتا ہے چلے کتنا ہی کوئی بچ کے ٹھوکر کھا ہی جاتا ہے (جوش ملیح آبادی)
عمر سیف محفلین اپریل 6، 2007 #805 اس دھاگے کو میں نے سب سے زیادہ مِس کیا۔ کوئی لیتا ہے تیرا نام تو رُک جاتا ہوں اب تیرا ذکر بھی صدیوں کا سفر لگتا ہے
اس دھاگے کو میں نے سب سے زیادہ مِس کیا۔ کوئی لیتا ہے تیرا نام تو رُک جاتا ہوں اب تیرا ذکر بھی صدیوں کا سفر لگتا ہے
شمشاد لائبریرین اپریل 6، 2007 #806 اور ہم نے آپ کو بہت مِس کیا گاؤں مٹ جائے گا شہر جل جائے گا زندگی تیرا چہرہ بدل جائے گا (بشیر بدر)
عمر سیف محفلین اپریل 6، 2007 #807 مہربانی لائی ہے اس مقام پہ آوارگی مجھے جس کیصدا تلاش تھی، بیٹھا ہے سامنے
شمشاد لائبریرین اپریل 6، 2007 #808 میں چاہتا بھی یہی تھا وہ بے وفا نکلے اسے سمجھنے کا کوئی تو سلسلہ نکلے (وسیم بریلوی)
سارہ خان محفلین اپریل 8، 2007 #810 وہ دل جو خاک ہوئے آج تک دھڑکتے ہیں رہ وفا ،تیری معجز رقم کو پہچانے (ادا جعفری)
عمر سیف محفلین اپریل 8، 2007 #811 ہیں تری آنکھوں میں کچھ عہدِ بہاراں کے نشان ورنہ دُنیا کی ہر اک چیز خزاں دیدہ لگے
سارہ خان محفلین اپریل 8، 2007 #812 یہ اندھیرے بھی ہمارے لئے آئینہ ہیں روبرو کرتے ہیں کردار کے کتنے پہلو ۔۔ اب ا
عمر سیف محفلین اپریل 8، 2007 #813 اب دوبارہ الف سے ۔۔ اب کے وہ درد دے کہ میں روؤں تمام عمر اب کے لگا وہ زخم کہ جینا محال ہو
امیداورمحبت محفلین اپریل 9، 2007 #814 بھلاتا لاکھ ہوں لیکن وہ اکثر یاد آتے ہیں الہی ترک الفت پر وہ کیوں کر یادآتے ہیں ؟ (حسرت)
شمشاد لائبریرین اپریل 9، 2007 #815 پہلے مزاجِ رہگذر جان جائیے پھر گردِ راہ جو بھی کہے مان جائیے (قتیل شفائی)
عمر سیف محفلین اپریل 9، 2007 #816 تمھاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیں کسی بہانے تمھیں یاد کرنے لگتے ہیں
شمشاد لائبریرین اپریل 10، 2007 #817 ٹکرا ہی گئی میری نظر ان کی نظر سے دھونا ہی پڑا ہاتھ مجھے قلب و جگر سے (فیاض ہاشمی)
عمر سیف محفلین اپریل 10، 2007 #818 ث سے معذرت جب دوریوں کی آگ دلوں کو جلائے گی جسموں کو چاندنی میں بھگویا کریں گے ہم
شمشاد لائبریرین اپریل 10، 2007 #819 لگتا ہے ضبط بھائی آجکل آڈیو غزلوں پر زور ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چاند تنہا ہے آسمان تنہا دل ملا ہے کہاں کہاں تنہا (مینا کماری)
لگتا ہے ضبط بھائی آجکل آڈیو غزلوں پر زور ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چاند تنہا ہے آسمان تنہا دل ملا ہے کہاں کہاں تنہا (مینا کماری)
عمر سیف محفلین اپریل 10، 2007 #820 نہیں شمشاد ایسی بات نہیں۔ حال کھل جائے گا بےتابیِ دل کا حسرت بار بار آپ انہیں شوق سے دیکھا نہ کریں