رکھ لو کہ زندگی میں کبھی کام آئیں گی دیوانگانِ عشق کی بھی کچھ نشانیاں خلیل اعظمی
الف عین لائبریرین اپریل 27، 2007 #861 رکھ لو کہ زندگی میں کبھی کام آئیں گی دیوانگانِ عشق کی بھی کچھ نشانیاں خلیل اعظمی
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2007 #862 زمیں پہ فصلِ گُل آئی فلک پر مہتاب آیا سبھی آئے مگر کوئی نہ شایانِ شباب آیا (شکیل بدایونی)
سارہ خان محفلین اپریل 27، 2007 #863 ستارہ پہلے کبھی اس قدر نہ تھا روشن یہ کون ہاتھ میرے بخت کو اجال آیا۔۔۔ پروین شاکر
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2007 #864 یہ “ اجال “ کے معنی کیا ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ “ شکیل “ اپنے مذاقِ دید کی تکمیل کیا ہوتی ادھر نظروں نے ہمت کی ادھر رُخ پر نقاب آیا (شکیل بدایونی)
یہ “ اجال “ کے معنی کیا ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ “ شکیل “ اپنے مذاقِ دید کی تکمیل کیا ہوتی ادھر نظروں نے ہمت کی ادھر رُخ پر نقاب آیا (شکیل بدایونی)
سارہ خان محفلین اپریل 27، 2007 #865 پروین شاکر ہی بتا سکتے ہیں صحیح معنی اجال کے۔۔ ۔۔ ویسے میرا خیال ہے ۔۔ اس کے معنی ظاہر کرنا یا چمکانا ہو سکتے ہیں ۔۔۔
پروین شاکر ہی بتا سکتے ہیں صحیح معنی اجال کے۔۔ ۔۔ ویسے میرا خیال ہے ۔۔ اس کے معنی ظاہر کرنا یا چمکانا ہو سکتے ہیں ۔۔۔
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2007 #866 پروین شاکر ایک خاتون شاعرہ تھیں، پہلے “ بینا “ تخلص کرتی تھیں۔ 26 دسمبر 1994 کو 42 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں جان بحق ہو گئی تھیں۔ اب بھلا ان سے کیسے پوچھا جا سکتا ہے؟
پروین شاکر ایک خاتون شاعرہ تھیں، پہلے “ بینا “ تخلص کرتی تھیں۔ 26 دسمبر 1994 کو 42 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں جان بحق ہو گئی تھیں۔ اب بھلا ان سے کیسے پوچھا جا سکتا ہے؟
سارہ خان محفلین اپریل 27، 2007 #867 میں نے ان سے پوچھنے کو تو نہیں کہا ۔۔۔ لکھا انہوں نے ہے تو معنی ان کو ہی پتا ہو سکتے ہیں نہ ۔۔ ۔۔ استاد محترم آنلائن ہیں ہو سکتا ہے وہ کچھ مدد کریں ۔۔۔
میں نے ان سے پوچھنے کو تو نہیں کہا ۔۔۔ لکھا انہوں نے ہے تو معنی ان کو ہی پتا ہو سکتے ہیں نہ ۔۔ ۔۔ استاد محترم آنلائن ہیں ہو سکتا ہے وہ کچھ مدد کریں ۔۔۔
عمر سیف محفلین اپریل 27، 2007 #868 اُجال سے مراد روشن ہے شاید کنفرم کر لیں۔ شام کو گھر سے نکل کر نہ پلٹنے والے در و دیوار سے سائے تیرے رخصت نہ ہوئے
اُجال سے مراد روشن ہے شاید کنفرم کر لیں۔ شام کو گھر سے نکل کر نہ پلٹنے والے در و دیوار سے سائے تیرے رخصت نہ ہوئے
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2007 #871 ضدی ، وحشی، الہڑ ، چنچل، میٹھے لوگ ، رسیلے لوگ ہونٹ ان کے غزل کے مصرعے، آنکھوں میں افسانے تھے
ع عیشل محفلین اپریل 27، 2007 #872 ضد پہ آجائے تو یوں آنکھ چرا کر گذرے ہاں یہی وقت کہ جب چاہو تو ٹالے نہ ٹلے
ع عیشل محفلین اپریل 27، 2007 #875 طبع نازک تو میں رکھتا ہوں پر ایسی بھی نہیں کہ سر اپنا بھی نہ کاندھوں پہ اٹھایا جائے
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2007 #876 ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے اک شمع ہے دلیلِ سحر، سو خاموش ہے (چچا)
شمشاد لائبریرین اپریل 28، 2007 #878 غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں تو نے مجھ کو کھو دیا، میں نے تجھے کھویا نہیں (منیر نیازی)
سارہ خان محفلین اپریل 28، 2007 #879 فلسفہ سربگریباں ہے بڑی مدت سے کچھ نہ ہوتا تو خدا جانے پھر کیا ہوتا (انور مسعود)
شمشاد لائبریرین اپریل 28، 2007 #880 قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے دل وہ بیمار کہ رونے کے بہانے مانگے (احمد فراز)