اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
وہ دل نصیب ہوا جس کو داغ بھی نہ ملا
ملا تو غم کدہ جس میں چراغ بھی نہ ملا
(جلال لکھنوی)
 

شمشاد

لائبریرین
بس اک نگاہِ کرم ہے کافی اگر انہیں پس و پیش نہیں ہے
زہے تمنا کہ میری فطرت اسیرِ حرص و ہوس نہیں ہے
(شکیل بدایونی)
 

عیشل

محفلین
پیار جنہیں ہو جائے ان کو چین بھلا کب مل پاتا ہے
شب بھر اشک بہانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
اسکے عشق میں بھیگ کے واثق ہم کو یہ احساس ہوا
دل کی بات میں آنے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
تُو اگر برا نہ مانے تو جہانِ رنگ و بُو میں
میں سکونِ دل کی خاطر کوئی ڈھونڈ لوں سہارا
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت

جہانِ عشق میں سوہنی کہیں دکھائی دے
ہم اپنی آنکھ میں کتنے چناب رکھتے ہیں
(حسرت جےپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آ گئے
ہم نظر تک چاہتے تھے تم تو جان تک آ گئے
(قابل اجمیری)
 

عیشل

محفلین
دل کو آباد کیوں نہیں کرتا
وہ مجھے یاد کیوں نہیں کرتا
مجھ کو اپنا بنا نہیں سکتا
پھر وہ آزاد کیوں نہیں کرتا
 

شمشاد

لائبریرین
ڈر لگے آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو
آس نے دل کو ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو
(عندلیب شادانی)
 

الف عین

لائبریرین
ذوق کہتے ہیں دکن ہی کو چلیں
کوئی دلی میں کہاں ہے اپنا
ما بدولت، ذوق استاد نہیں
 
Top