اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح
اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی میری طرح
(مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
سب رقیبوں سے ہوں ناخوش، پر زنانِ مصر سے
ہے زلیخا خوش کہ مہو مہِ خانہ ہو گئیں
 

شمشاد

لائبریرین
صفیں کج، دل پریشاں، سجدہ بے ذوق
کہ جذبِ اندروں باقی نہیں ہے
(علامہ)
 

عمر سیف

محفلین
ضروری تو نہیں کہہ دیں لبوں سے داستاں اپنی
زباں اک اور بھی ہوتی ہے اظہارِ تمنا کے لیے
 

شمشاد

لائبریرین
طرز جینے کا سکھاتی ہے مجھے
تشنگی زہر پلاتی ہے مجھے
(خلیل الرحمٰن اعظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
فلسفہء عشق میں پیش آئے سوالوں کی طرح
ہم پریشاں ہی رہے اپنے خیالوں کی طرح
(سدرشن فاخر)
 

سارہ خان

محفلین
لبوں پر خیر تبسم بکھر بکھر ہی گیا
یہ اور بات کے ہنسنے کو دل نہ چاہتا تھا
(انور مسعود )
 

شمشاد

لائبریرین
گرمیء حسرتِ ناکام سے جل جاتے ہیں
ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
(قتیل شفائی)
 

الف عین

لائبریرین
نام آج کوئی یاں نہیں‌لیتا ہے انھوں کا
جن لوگوں کے کل ملک یہ سب زیرِ نگیں تھا
؂خدائے سخن
 

شمشاد

لائبریرین
وہ دل ہی کیا تیرے ملنے کی جو دعا نہ کرئے
میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرئے
(قتیل)
 
Top