اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

الف عین

لائبریرین
شامِ فراق اب نہ پوچھ آئ اور آ کے ڈھل گئ
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئ
 

شمشاد

لائبریرین
طبیعت ان دنوں بیگانہِ غم ہوتی جاتی ہے
میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
عقائد وہم ہے مذہب خیالِ خام ہے ساقی
ازل سے ذہنِ انساں بستےِ اوہام ہے ساقی
(ساحر لدھیانوی)
 

شمشاد

لائبریرین
‘فراز‘ ایسے بھی لمحے کبھی کبھی آئے
کہ دل گرفتہ رہا دلربا کے ہوتے ہوئے
(احمد فراز)
 

الف عین

لائبریرین
قدم زمیں پہ نہ تھے راہ ہم بدلتے کیا
ہوا بندھی تھی یہاں پیٹھ پر۔۔ سنبھلتے کیا
بانی
 

عمر سیف

محفلین
کیوں کہتے ہو قیس اکیلا تھا جب قریہِ ناپرساں سے گیا
ساتھ اس کے، روائےِ لیلٰی کی خوشبو بھی اور ہوا بھی گئی
 

شمشاد

لائبریرین
مہمان بن کے آئے کسی روز اگر وہ شخص
اس روز بن سجائے میرا گھر سجا لگے
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ مستِ ناز جو گلشن میں جا نکلتی ہے
کلی کلی کی زباں سے دعا نکلتی ہے
(علامہ)
 
Top