جب سمندر تری آواز سے بھر جاتا ہے دیر لگتی ہے کنارے کی طرف آنے میں ظفر اقبال
سیما علی لائبریرین فروری 23، 2022 #1,681 جب سمندر تری آواز سے بھر جاتا ہے دیر لگتی ہے کنارے کی طرف آنے میں ظفر اقبال
ط طاہر شیخ محفلین فروری 24، 2022 #1,682 حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پِیٹوں جِگر کو میں مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں
سیما علی لائبریرین فروری 24، 2022 #1,683 چ سے لکھنا تھا ۔۔۔۔ چلے چلیں گے زمانے کے ساتھ بھی اک دن قبول کرنا پڑے گی یہ مات بھی اک دن آشفتہ چنگیزی اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
چ سے لکھنا تھا ۔۔۔۔ چلے چلیں گے زمانے کے ساتھ بھی اک دن قبول کرنا پڑے گی یہ مات بھی اک دن آشفتہ چنگیزی اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
سیما علی لائبریرین فروری 24، 2022 #1,684 خمارِ اوّلینِ ذات ٹوٹا سو اب کیفیّتِ ثانی میں ہوں مَیں لیاقت علی عاصم
آورکزئی محفلین فروری 25، 2022 #1,685 دل دے تو اس مزاج کا پروردگار دے غم کی گھڑی کو بھی ہنس کر گزار دے
شمشاد لائبریرین فروری 25، 2022 #1,686 ڈرتا ہوں آسمان سے بجلی نہ گر پڑے صیاد کی نگاہ سوئے آشیاں نہیں مومن خاں مومن
سیما علی لائبریرین فروری 25، 2022 #1,687 ذرا میں زخم لگائے، ذرا میں دے مرہم بڑے عجیب روابط مرے صبا سے ہیں خورشید رضوی
شمشاد لائبریرین فروری 25، 2022 #1,688 راز ہے ، راز ہے تقدير جہان تگ و تاز جوش کردار سے کھل جاتے ہيں تقدير کے راز علامہ اقبال
سیما علی لائبریرین فروری 26، 2022 #1,689 سرِ لامکاں سے طلب ہوئی سُوئے مُنتہٰی وہ چلے نبیﷺ عنبر شاہ وارثی
سیما علی لائبریرین مارچ 5، 2022 #1,690 شب پہ فتح پانی ہے، آرزو جگانی ہے میری اور سورج کی ایک ہی کہانی ہے
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 6، 2022 #1,691 صلیبِ وقت پہ میں نے پکارا تھا محبت کو میرے آواز جس نے بھی سنی ہو گی ہنسا ہو گا نامعلوم
شمشاد لائبریرین مارچ 6، 2022 #1,692 ضروری تو نہیں اک فصل گل ہو جنوں کے اور بھی موسم بہت ہیں کرامت بخاری
سیما علی لائبریرین مارچ 6، 2022 #1,693 طالب دست ہوس اور کئی دامن تھے ہم سے ملتا جو نہ یوسف کے گریباں سے ملا مصطفیٰ زیدی
سیما علی لائبریرین مارچ 6، 2022 #1,694 طور پر چھیڑا تھا جس نے آپ کو وہ مری دیوانگی تھی میں نہ تھا عبدالحمید عدم
سیما علی لائبریرین مارچ 6، 2022 #1,695 ظلمات کے جھرمٹ ویسے تو بجلی کی چمک سے ڈرتے ہیں پر بات اگر کچھ بڑھ جائے تاروں سے سبو ٹکرا دینا عبدالحمید عدم
ظلمات کے جھرمٹ ویسے تو بجلی کی چمک سے ڈرتے ہیں پر بات اگر کچھ بڑھ جائے تاروں سے سبو ٹکرا دینا عبدالحمید عدم
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 9، 2022 #1,696 عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے ہمارے قتل کو کہتے ہیں خودکشی کی ہے حفیظ میرٹھی
سیما علی لائبریرین مارچ 9، 2022 #1,697 طاہر شیخ نے کہا: عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے ہمارے قتل کو کہتے ہیں خودکشی کی ہے حفیظ میرٹھی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا
طاہر شیخ نے کہا: عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے ہمارے قتل کو کہتے ہیں خودکشی کی ہے حفیظ میرٹھی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 9، 2022 #1,698 فسانے اپنی محبت کے سچ ہیں، پر کچھ کچھ بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لئے شیفتہ
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 11، 2022 #1,700 کنار صحن چمن سبز بیل کے نیچے وہ روز صبح کا ملنا تو اب فسانہ ہوا