گردش شام و سحر سے بھی گزر کر دیکھا محفل شمس و قمر سے بھی گزر کر دیکھا طالب شملوی
شمشاد لائبریرین مارچ 12، 2022 #1,701 گردش شام و سحر سے بھی گزر کر دیکھا محفل شمس و قمر سے بھی گزر کر دیکھا طالب شملوی
سیما علی لائبریرین مارچ 16، 2022 #1,702 گزر گاہ محبت بن گئی اک مستقل بستی لگا کر آگ آیا گھر کو جو خانہ خراب آیا آرزو لکھنوی
سیما علی لائبریرین مارچ 16، 2022 #1,703 لب جاناں پہ فدا عارض جاناں کے نثار شام رنگیں کی قسم صبح درخشاں کی قسم ✒️ اختر شیرانی
سیما علی لائبریرین مارچ 16، 2022 #1,704 میری خاموشیوں میں لرزاں ہے میرے نالوں کی گم شدہ آواز فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین مارچ 21، 2022 #1,705 نگاہ یار جسے آشنائے راز کرے وہ اپنی خوبی قسمت پہ کیوں نہ ناز کرے حسرتؔ موہانی
سیما علی لائبریرین مارچ 21، 2022 #1,706 وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھا کہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 21، 2022 #1,707 ہماری آنکھ سے اکثر نظارے چھوٹ جاتے ہیں سفر میں ہم سفر بن کر ہمارے چھوٹ جاتے
سیما علی لائبریرین مارچ 27، 2022 #1,708 یہاں بھی تُو وہاں بھی تُو زمیں تیری فلک تیرا کہیں ہَم نے پتا پایا نہ ہرگز آج تَک تیرا داغ دہلوی آخری تدوین: مئی 5، 2022
سیما علی لائبریرین مئی 20، 2022 #1,709 آتا ہے داغ حسرت دل کا شمار یاد مجھ سے مرے گنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ
محمد شان محسن محفلین مئی 20، 2022 #1,710 بُجھ رہے ہیں چراغِ دیر و حرم دِل جلاؤ، کہ روشنی کم ہے سحاب قزلباش
محمد شان محسن محفلین مئی 21، 2022 #1,712 تیرا چہرہ کتنا سہانا لگتا ہے تیرے آگے چاند پرانا لگتا ہے تِرچھے تِرچھے تیر نظر کے لگتے ہیں سیدھا سیدھا دل پہ نشانا لگتا ہے کیف بھوپالی
تیرا چہرہ کتنا سہانا لگتا ہے تیرے آگے چاند پرانا لگتا ہے تِرچھے تِرچھے تیر نظر کے لگتے ہیں سیدھا سیدھا دل پہ نشانا لگتا ہے کیف بھوپالی
شمشاد لائبریرین مئی 21، 2022 #1,713 ٹھکرا کے چلے آئے خوددار طبیعت ہے ہم ان کی عنایت کو خیرات سمجھتے ہیں جمال عباس فہمی
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2022 #1,714 شمشاد نے کہا: ٹھکرا کے چلے آئے خوددار طبیعت ہے ہم ان کی عنایت کو خیرات سمجھتے ہیں جمال عباس فہمی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ثبوت مانگ رہے ہیں میری تباہی کا مجھے تباہ کیا جن کی کج ادائی نے صہبا اختر
شمشاد نے کہا: ٹھکرا کے چلے آئے خوددار طبیعت ہے ہم ان کی عنایت کو خیرات سمجھتے ہیں جمال عباس فہمی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ثبوت مانگ رہے ہیں میری تباہی کا مجھے تباہ کیا جن کی کج ادائی نے صہبا اختر
محمد شان محسن محفلین مئی 22، 2022 #1,715 جفا جو عشق میں ہوتی ہے وہ جفا ہی نہیں ستم نہ ہو تو محبت میں کچھ مزا ہی نہیں! حضرت علامہ اقبالؒ
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2022 #1,716 چتونوں سے ملتا ہے کچھ سراغ باطن کا چال سے تو کافر پہ سادگی برستی ہے یگانہ چنگیزی
سیما علی لائبریرین مئی 23، 2022 #1,717 حالیؔ بس اب یقین ہے کہ دلی کے ہو رہے ہے ذرہ ذرہ مہر فزا اس دیار کا
محمد شان محسن محفلین مئی 23، 2022 #1,718 خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خرد جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے حسرت موہانی
شمشاد لائبریرین مئی 23، 2022 #1,719 دل کی قیمت تو محبت کے سوا کچھ بھی نہ تھی جو ملے صورت زیبا کے خریدار ملے جمیل ملک
سیما علی لائبریرین مئی 24، 2022 #1,720 ڈرا دیتی ہے جنکو انقلابِ وقت کی پائل انہیں کیونکر میں سمجھاوں کے رقصِ ارتقا کیاہے