اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
گھر سے نکل کر جاتا ہوں میں روز کہاں
اک دن اپنا پیچھا کر کے دیکھا جائے
بھارت بھوشن پنت
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے لگایا اپنے گناہوں کا جب حساب
مجھ کو پھر اپنے آپ سے نفرت سی ہو گئی
بشیر مہتاب
 

سیما علی

لائبریرین
وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی
میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے
شیفتہ

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہم تو چاہت میں امیدوں کے پجاری ٹھہرے
وہ اسی دشت میں جذبات سے عاری ٹھہرے
ناہید کوثر
 

سیما علی

لائبریرین
ہشیار یار جانی، یہ دشت ہے ٹھگوں کا
یہاں ٹک نگاہ چوکی اور مال دوستوں کا
نظیر اکبر آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ طلوع روز ملال ہے سو گلہ بھی کس سے کریں گے ہم
کوئی دل ربا کوئی دل شکن کوئی دل فگار کہاں رہا
ادا جعفری
 
@سیدعثمان نعیم آپ کو تو حرف ن سے شعر دینا تھا۔
-----------------------------------------------

ناصح نے میرا حال جو مجھ سے بیاں کیا
آنسو ٹپک پڑے مرے بے اختیار آج
داغؔ دہلوی
شمشاد صاحب
میرا جواب بالجواب نہیں تھا وہ تو صرف سیما علی صاحبہ کے شعر کا تواتر میں بڑھانا تھا
 

سیما علی

لائبریرین
شمشاد صاحب
میرا جواب بالجواب نہیں تھا وہ تو صرف سیما علی صاحبہ کے شعر کا تواتر میں بڑھانا تھا
پر آپ کو حروف تہجی کی ترتیب میں اشعار لکھنا ہے ۔۔جیسے اب الف سے
اگرچہ میرے نشیمن کا کر رہا ہے طواف
مری نوا میں نہیں طائرِ چمن کا نصیب

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

سیما علی

لائبریرین
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں‌کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا اس دنیا میں‌رکھا ہی کیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جو کشود کار طلسم ہے وہ فقط ہمارا ہی اسم ہے
وہ گرہ کسی سے کھلے گی کیا جو تری جبیں کی شکن میں ہے
حنیف اخگر
 

سیما علی

لائبریرین
خنجر اٹھا لیا کبھی تلوار کھینچ لی
جب چاہا اس نے قوت گفتار کھینچ لی
کس نے دلوں پہ خوف کے پہرے بٹھا دئیے
کس نے زباں سے جراءت اظہار کھینچ لی
 
Top