شمشاد بھائی، کچھ نہ پوچھیں۔۔آجکل میں سخت غصے میں ہوں۔
بجلی نومبر کا پورا مہینہ نہیں گئی، میں بڑی خوش تھی لیکن اب بہت جا رہی ہے۔ ہماری نچلی منزل کے یو پی ایس کی بیٹری بھی جل گئی ہے اس لیے آجکل اندھیرے میں ہی ہیں۔
-------------------
ہاں باجو، لمبی قمیضیں مجھے بھی بہت بکواس لگتی ہیں۔ میں نے سوچا ہے کہ ایک عام سا سوٹ بنوا کر دیکھتی ہوں کہ میں لمبی قمیض میں کیسی لگتی ہوں۔۔پھر باقی بنواؤں گی۔
فراک نما جو ڈریسز چلے ہوئے ہیں وہ بہت زبردست ہیں۔ ذرا نیو سٹائل میں ہیں۔
ستر ہزار میں کافی شاپنگ ہو جائے گی۔ پچھلی بار جب ہم پاکستان آئے تھے تو ہم دو بہنوں نے پچاس ہزار کے کپڑے لیے تھے، کافی جوڑے بنے تھے۔
میں ابھی ایک بار کزن کی شادی پر ہی شاپنگ کرنے نکلی ہوں، ایک عام ریڈی میڈ شلوار قمیض کا جوڑا چار ہزار سے پانچ ہزار تک مل رہ ہے۔
ساڑھیوں آجکل پاکستان میں بڑی چلی ہوئی ہیں۔۔! چھوٹی لڑکیاں بھی فنکشنز میں ساڑھیاں پہنے پھرتی ہیں!
قیمت کا علم نہیں مجھے۔۔۔بازار گئی تو پتہ کروں گی۔
بہرحال مہنگائی بہت زیادہ ہے یہاں۔