اقبال سے منسوب اشعار - جو علامہ اقبال کے نہیں

بہت اچھا سلسہ شروع کیا ہے۔ بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
ایک اور شعر جو عام طور پر علامہ سے منسوب کیا جاتاہے۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیا ل آپ اپنے حالت کے بدلنے کا
حالانکہ یہ شعر حالی کا ہے۔
حالی کا نہیں جناب ظفر علی خان کا ہے..حوالہ حاضر ہے
 
بہت اچھا سلسہ شروع کیا ہے۔ بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
ایک اور شعر جو عام طور پر علامہ سے منسوب کیا جاتاہے۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیا ل آپ اپنے حالت کے بدلنے کا
حالانکہ یہ شعر حالی کا ہے۔
حالی کا نہیں ظفر علی خان کا ہے یہ شعر
 

Ali Hasnain

محفلین
کیا کوئ مجهے بتاے گا کہ اس شعر کی تاریخ کیا هے.....
"هم نے ننگے جسموں کو ملبوس حیا دیکها ہے".....

جلدی پلیز.......
 

Ali Hasnain

محفلین
"""تم حیا و شریعت کے تقاضوں کی بات کرتے ہو
ہم نے ننگے جسموں کو ملبوس حیا دیکھا ہے
دیکھے ہیں ہم نے احرام میں لپٹے کئی ابلیس
ہم نے کئی بار مہ خانے میں خدا دیکھا ہے""""

پلیز کوئ اس شعر کی تاریخ بتاے کہ یہ کس کا ہے اور اس نے کب لکها تها...... میں نے اس کہ بارے میں بہت غلط سنا ہے....
 
"""تم حیا و شریعت کے تقاضوں کی بات کرتے ہو
ہم نے ننگے جسموں کو ملبوس حیا دیکھا ہے
دیکھے ہیں ہم نے احرام میں لپٹے کئی ابلیس
ہم نے کئی بار مہ خانے میں خدا دیکھا ہے""""

پلیز کوئ اس شعر کی تاریخ بتاے کہ یہ کس کا ہے اور اس نے کب لکها تها...... میں نے اس کہ بارے میں بہت غلط سنا ہے....
یہ نہ صرف یہ کہ اقبال کے اشعار نہیں، بلکہ اشعار ہی نہیں ہیں۔
 
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
حالی کا نہیں مولانا ظفرعلی خان کا شعر ہے۔
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
یہ سید صادق حسین کاظمی کا شعر ہے
کیا ہنسی آتی ہے مجھ کو حضرت انسان پر
فعل بد تو ان سے ہو لعنت کریں شیطان پر
انشااللہ خاں انشا کا شعر ہے
لکھنا نہیں آتا تو مری جان پڑھا کر
ہو جائے گی مشکل تری آسان پڑھا کر
ڈاکٹر آصف راز کا شعر ہے
 

بافقیہ

محفلین
اقبال پہ ظلم نہ کیجے :

سید محسن نقوی۔ شکاگو​

انٹرنیٹ کی دُنیا میں اور بالخصوص فیس بُک پر اقبال کے نام سے بہت سے ایسے اشعار گردِش کرتے ہیں جن کا اقبال کے اندازِ فکر اور اندازِ سُخن سے دُور دُور کا تعلق نہیں۔ کلامِ اقبال اور پیامِ اقبال سے محبت کا تقاضا ہے، اور اقبال کا حق ہے کہ ہم ایسے اشعار کو ہرگز اقبال سے منسوب نہ کریں جو اقبال نے نہیں کہے۔ ذیل میں ایسے اشعار کی مختلف اقسام اور مثالیں پیشِ کی جاتی ہیں

1۔ پہلی قسم ایسے اشعار کی ہے جو ہیں تو معیاری اور کسی اچھے شاعر کے، مگر اُنہیں غلطی سے اقبال سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ ایسے اشعار میں عموماََ عقاب، قوم، اور خودی جیسے الفاظ کے استعمال سے قاری کو یہی لگتا ہے کہ شعر اقبال کا ہی ہے۔ مثالیں :



تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے - سید صادق حسین



اسلام کے دامن میں اور اِس کے سِوا کیا ہے
اک ضرب یَدّ اللہی، اک سجدہِ شبیری - وقار انبالوی



خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا - ظفر علی خان


2۔ پھر ایسے اشعار ہیں جو ہیں تو وزن میں مگر الفاظ کے چناؤ کے لحاظ سے کوئی خاص معیار نہیں رکھتے یا کم از کم اقبال کے معیار/اسلوب کے قریب نہیں ہیں۔ مثالیں:


عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟ - نامعلوم



تِری رحمتوں پہ ہے منحصر میرے ہر عمل کی قبولیت
نہ مجھے سلیقہِ التجا، نہ مجھے شعورِ نماز ہے - نامعلوم



سجدوں کے عوض فردوس مِلے، یہ بات مجھے منظور نہیں
بے لوث عبادت کرتا ہوں، بندہ ہُوں تِرا، مزدور نہیں – نامعلوم


3۔ بعض اوقات لوگ اپنی بات کو معتبر بنانے کے لئے واضح طور پر من گھڑت اشعار اقبال سے منسوب کر دیتے ہیں۔ مثلاََ یہ اشعار غالباََ شدت پسندوں کے خلاف اقبال کے پیغام کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ اِن کا اقبال سے دُور دُور تک کوئی تعلق نہیں


اللہ سے کرے دور ، تو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ - نامعلوم



4۔ اِسی طرح اقبال کو اپنا حمایتی بنانے کی کوشش مختلف مذہبی و مسلکی جہتوں سے بھی کی جاتی ہے۔ مثلاََ


پوچھتے کیا ہو مذہبِ اقبال
یہ گنہگار بو ترابی ہے - نامعلوم


وہ روئیں جو منکر ہیں شہادتِ حسین کے
ہم زندہ وجاوید کا ماتم نہیں کرتے - نامعلوم


بیاں سِرِ شہادت کی اگر تفسیر ہو جائے
مسلمانوں کا کعبہ روضہء شبیر ہو جائے - نامعلوم


نہ عشقِ حُسین، نہ ذوقِ شہادت
غافل سمجھ بیٹھا ہے ماتم کو عبادت – نامعلوم


5۔ پانچواں گروپ 'اے اقبال' قسم کے اشعار کا ہے جن میں عموماََ انتہائی بے وزن اور بے تُکی باتوں پر انتہائی ڈھٹائی سے 'اقبال' یا 'اے اقبال' وغیرہ لگا کر یا اِس کے بغیر ہی اقبال کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ اِس قسم کو پہچاننا سب سے آسان ہے کیونکہ اِس میں شامل 'اشعار' دراصل کسی لحاظ سے بھی شعری معیار نہیں رکھتے اور زیادہ تر اشعار کہلانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔ مثالیں :


کیوں منتیں مانگتا ہے اوروں کے دربار سے اقبال
وہ کون سا کام ہے جو ہوتا نہیں تیرے پروردگار سے؟


تیرے سجدے کہیں تجھے کافر نہ کر دیں اقبال
تُو جُھکتا کہیں اور ہے اور سوچتا کہیں اور ہے!


دل پاک نہیں ہے تو پاک ہو سکتا نہیں انساں
ورنہ ابلیس کو بھی آتے تھے وضو کے فرائض بہت


مسجد خدا کا گھر ہے، پینے کی جگہ نہیں
کافر کے دل میں جا، وہاں خدا نہیں


کرتے ہیں لوگ مال جمع کس لئے
یہاں اقبال سلتا ہے آدمی کا کفن جیب کے بغیر

میرے بچپن کے دِن بھی کیا خوب تھے
اقبال بے نمازی بھی تھا، بے گناہ بھی



وہ سو رہا ہے تو اُسے سونے دو اقبال
ہو سکتا ہے غلامی کی نیند میں وہ خواب آزادی کے دیکھ رہا ہو


گونگی ہو گئی آج زباں کچھ کہتے کہتے
ہچکچا گیا میں خود کو مسلماں کہتے کہتے


یہ سن کہ چپ سادھ لی اقبال اس نے
یوں لگا جیسے رک گیا ہو مجھے حیواں کہتے کہتے ۔۔
۔۔
 

چوہدری طیب

محفلین
بہت خوب جناب اچھا محاسبہ کیا آپ نے میں آپ سے متفق ہوں.
دراصل سوشل میڈیا پر لوگ خود کو بہت بڑا فلاسفر اور پڑھا لکھا بنا کر پیش کرتے ہیں لیکن ذرا کسی نے ان سے اختلاف کیا نہیں اور ان کا لبادہ اترا نہیں.
اللہ پاک ہی ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے آمین.
 

بافقیہ

محفلین
یہ تحریر پڑھ کر ایک لطیفہ یاد آگیا:.

ایک مرتبہ کچھ حضرات اقبال کی شعر و شاعری پر گفتگو فرمارہے تھے۔ بندہ دور کھڑا سن رہا تھا۔
ایک جناب جو کہ خدا قسم شاعر نہیں ہیں لیکن مدعی ضرور ہیں۔ فرمانے لگے:

*کہ واہ اقبال مرحوم بھی کیسے شاعر ہیں۔ !دیوان اقبال کے بھی کیا کہنے!!! اور دیوان اقبال کا یہ شعر مجھے سب سے زیادہ پسند ہے:*
*مسجد خدا کا گھر ہے پینے کی جگہ نہیں*
*کافر کے دل میں بیٹھ کے پی جہاں پر خدا نہیں*

اور محفل میں اک شور سا اٹھا: واہ واہ ، واہ واہ ۔ آفریں آفریں۔۔۔

میں نے قریب جاکر کہا : خدا کے واسطے! اور کوئی شعر *دیوان اقبال* سے کہا تو میری لاش یہاں سے گھر پہنچادینا۔
پوچھنے لگے : کیوں؟
میں نے کہا : دیوان اقبال ہی کیا کم تھا کہ اس طرح کا آوارہ گرد شعر بھی اقبال کے نام کردیا۔

یہ سننا تھا محفل اِدھر اُدھر ہوگئی۔
 
آخری تدوین:

Mohammad Faiz

محفلین
عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
یہ بتا کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں یہ اشعار کن کے ہیں؟؟؟
 
عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
یہ بتا کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں یہ اشعار کن کے ہیں؟؟؟
اقبال کے ہرگز نہیں!
 
Top